سیم نالہ چنی گوٹھ میگاکرپشن کیس،سماعت آج ہوگی - Baithak News

سیم نالہ چنی گوٹھ میگاکرپشن کیس،سماعت آج ہوگی

بہاولپور (رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) محکمہ انہار سیم نالہ چنی گوٹھ میگا کرپشن کیس، چوہدری ضیاءاللہ فاضل سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور ڈویژن بہاولپور نے اینٹی کرپشن بہاولپور کی جانب سے مقدمہ نمبر 10/21 تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر بہاولپور کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کرنے پر مرکزی ملزمان رانا ساجد محمود سابق ایکسین عبدالستار خان نیازی سابق ایکسین ریٹائرڈ محمد نعیم سابق ریٹائرڈ ایکسین عبدالرشید سابق ایکسین ریٹائرڈ میاں محمد مسعود سابق ایکسین ریٹائرڈ اور محمد اطہر گورنمنٹ کنٹریکٹر کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا مگر گزشتہ سماعت پر ملزمان میں سے کوئی حاضر نہ آیا چنانچہ فاضل عدالت نے آئندہ سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔ سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور سید عباس بخاری اور تفتیشی افسر محمد عابد کلیار سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور وغیرہ نے سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ملزمان کی مبینہ ساز باز سے سابق ایکسین رانا ساجد محمود وغیرہ کے خلاف تقریباً 50 کروڑ روپے سرکار نقصان ثابت ہونے کے باوجود مقدمہ نمبر 10/21 خارج کردیا تھا۔ مدعی غلام رسول خان چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی بہاولپور کی درخواست پر فاضل سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور نے مقدمہ کی رپورٹ زیر دفعہ 173 ض ف طلب کی تھی چنانچہ اینٹی کرپشن نے اخراج رپورٹ مقدمہ عدالت میں پیش کردی ہےملزمان رانا ساجد محمود سابق ایکسین حال تعینات بطور ایس ای تونسہ شریف اور ساتھی ملزمان سب انجینئر راناعبدالرزاق،سب انجینئر عامرسعید،ٹھیکیدار محمد اطہر،اکاؤنٹنٹ، آڈٹ آفیسر دیگر ایکسین وغیرہ محکمہ انہار عباسیہ سب ڈویژن تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان نے سیم نالہ چنی گوٹھ کے منصوبے میں تقریباً 50 کروڑ روپے سے زائد گھپلا کیا ہے پرائس ویریئیشن کی مد میں ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریباً12کروڑ روپے کی ٹھیکیدار کو ادائیگی کی گئی ۔ستم ظریفی دیکھئے کہ منصوبہ سیم نالہ چنی گوٹھ تاحال مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہے جبکہ ایکسین طلحہ نے ٹھیکیدار کو کروڑوں روپے کی سکیورٹی کی رقم بھی واپس کردی ہے۔ سابق تفتیشی افسر محمد عابد کلیارنے ساز باز کرکے تقریباً 34 ملزمان کو شامل تفتیش کئے بغیر ہی مک مکا کرکے اپنے افسران بالا کی ہدایت پر مقدمہ ہی خارج کردیا۔ واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر کاشف محمد علی مقدمہ کا جوڈیشل ایکشن منظور کرکے چالان عدالت میں پیش کرنا چاہتے تھے مگرایک افسر نے مبینہ طور پرمقدمہ خارج کرنے کیلئے دباؤ ڈالا مگر کاشف محمد علی نے مقدمہ خارج کرنے سے انکار کردیا تو انہیں فوری طور اینٹی کرپشن بہاولپور سے نکال دیا گیا اور سید عباس بخاری کو سپیشل ٹاسک دیکر بطور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور تعینات کروایا تو موصوف نے چارج سنبھالتے ہی میگا کرپشن کیس کارگڑا نکال دیا تفتیشی افسر محمد عابد کلیار اور لیگل برانچ اینٹی کرپشن بہاولپور نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور ملزمان رانا ساجد محمود سابق ایکسین محکمہ انہار حال تعینات بطور سپرنٹنڈنٹ انجینئر تونسہ سے بھاری نذرانوں کے عوض تقریباً50کروڑ روپے کرپشن ثابت ہونے کے باوجود مقدمہ خارج کردیا تھا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساز باز کے تحت رانا ساجد محمود کو ایگزیکٹیو انجینئر سے ترقی دلواکر سپرنٹنڈنٹ انجینئر کی پوسٹ پر اپنے آبائی حلقہ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان میں تعینات کردیا تھا سیم نالہ چنی گوٹھ منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم رانا ساجد محمود اور دیگر ایکسین حضرات سمیت ٹھیکیدار محمد اطہر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نے آپس میں ملی بھگت کرکے چند کروڑ روپے کےمنصوبہ کی مالیت میں نا حق انہاسمنٹ کرواکر تقریباً ایک ارب روپے تک پہنچا دیا اور منصوبہ 12سال گزرنے کے باوجود تا حال مکمل نہیں ہوا کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ مال کے افسران جنہوں نے سیم نالہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن کے تحت حصول اراضی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی انہیں بھی کلین چٹ دے دی گئی مقدمہ کی اخراج رپورٹ پر فاضل سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور آج سماعت کرینگے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں