
ملتان(خبرنگار)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری جنوبی پنجاب سرفرازخان مگسی نےڈی جی خان کا دورہ کیا۔ اور فاریسٹ،وائلڈ لائف اور فشریز کے افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ماہی پروری اور محکمہ جنگلات کی جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب نے سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل کئے جائیں۔ سرفراز خان مگسی نے فش آؤٹ لٹ کی ترقیاتی سکیم کا معائنہ کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے وسیع رقبے پر جاری شجرکاری کا معائنہ کرنے کیلئے۔ چوٹی ڈلانہ کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی۔ کہ تن آور درخت بننے تک پودوں کی بھرپور حفاظت کی جائے۔
خانیوال میں نئی گندم غلہ منڈی پہنچ گئی، فوڈ سنٹر تاحال غیرفعال
خانیوال(بیٹھک رپورٹ) غلہ منڈی میں گندم کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اوپن بولی کے دوران گندمکی فروخت شروع ہوگئی تاہم ضلع خانیوال کے کسی بھی فوڈ سنٹر کو فعال نہ کیا جاسکا۔ گندمکے وسیع پیمانےپر سمگل ہونے کا امکان ہے ۔اگر فوڈسنٹر فوری طورپر فعال نہ کئےگئےتو اگیتی گندممڈل مین کے پاس سٹور اور زیادہ ترسمگل ہوجائے گی ۔جس سے حکومت کا ٹارگٹ بھی پوراہوتا نظرنہیں آتا ۔کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ فوری طورپر فوڈ سنٹر فعال کئے جائیں تاکہ گندممڈل مینوں کے پاس کم قیمت پر نہ جائے جو گندم کو اونے پونے داموں خرید تے ہیں جس سے یہ گندم خفیہ گوداموں میں چلی جاتی ہے۔
اپریل میں گندم کی بھرپور کٹائی شروع ہونیوالی ہے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو گندم خریداری کا سرکاری ہدف بھی پورا نہیں ہو سکے گا اور یہ تمامگندم پرائیویٹ سیکٹر لے جائے گا ۔فوڈ سنٹروں کو فوری طور پر بحال کرکے خریداری کی اجازت دی جائے تاکہ یہ بحران مزید سر نہ اٹھا سکے۔اسکے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بندی کا اعلان نہ ہونے کے باعث سمگلنگ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔
Leave a Comment