
ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی گوجرانولہ، راولپنڈی اور سرگودھا میں کی گئی۔آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتارکئے گئے۔دہشت گرفتار دہشت گردوں میں نذیر، فہد، ارشد، عثمان، شیر محمد، طاہر، وزیر اور عبدالرشید شامل ہیں، بتایاگیاہے کہ کارروائیوں کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا،دہشت گرد اپنے نیٹ ورکس سےحساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔
رنگ پورکی واحد انتظارگاہ قبضہ گروپ کے ہتھے چڑھ گئی
مظفر گڑھ(نامہ نگار,انتظارگاہ )رنگ پور کی واحد انتظار گاہ بھی قبضہ گروپوں کا شکار ہوگئی۔ 50 ہزار نفوس پر مشتمل ضلع مظفر گڑھ کے اہم ترین قصبہ رنگ پور میں. خوشاب مظفر گڑھ روڈ پر خاصی کاوش کے بعد ایک انتظار گاہ تعمیر کی گئی تھی. جس میں رنگ پور اور گردونواح کے مرد اور خواتین مسافروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ انتظار گاہ کی تعمیر کے ابتدائی دنوں میں یہ انتظار گاہ مسافروں سے بھری ہوئی ہوا کرتی تھی. تاہم دھیرے دھیرے یہاں پر قبضہ شروع ہوگیا اور انتظار کرنیوالے مسافر بے دخل ہونے لگے۔
ابتداء میں انتظار گاہ سے بے دخل کئے گئے مسافروں نے احتجاج کیا تو انہیں نہ صرف دھمکایا گیا. بلکہ زدکوب بھی کیا گیا تاہم مقامی بااثر قبضہ گروپ اس انتظار گاہ کا قبضہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ اس وقت اس انتظار گاہ میں ایک بھی مسافر داخل نہیں ہو سکتا. کیونکہ انتظار گاہ کو بند کرکے ایک دکان کی شکل دیدی گئی ہے۔ رنگ پور کے سماجی سیاسی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈی پی او مظفر گڑھ سے. اس انتظار گاہ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے. تاکہ مسافر مزید پریشانی سے بچ سکیں۔
Leave a Comment