شاہ جمال : سیوریج نظام نہ صاف پانی،طبی سہولیات ناکافی،شہریوں کااحتجاج - Baithak News

شاہ جمال : سیوریج نظام نہ صاف پانی،طبی سہولیات ناکافی،شہریوں کااحتجاج

شاہجمال (نامہ نگار) مسائل زدہ ،تباہ حال اور پسماندہ شاہجمال ، مسیحا کا منتظر،اقتدار کے پجاریوں، مختلف سیاسی خاندانوں اورگروپوں کے شاہ جمال میں ڈیرے ، شہر کا سٹرکچر تباہ ،ضلع مظفرگڑھ کا معروف تجارتی و اہم قصبہ شاہ جمال جس پر کھر ،قریشی اور نواب فیملیوں نے حکمرانی کی۔ المیہ یہ ہے کہ مذکورہ قصبہ تعلیم صحت اور صفائی سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں انتہائی پسماندہ چلا آرہا ہے۔ اکیسویں صدی میں بھی اہلیان شاہجمال کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کی آئے روز بندش اور ہر گلی میں گندے پانی موجودگی ہے۔ یہاں سے منتخب نمائندے آج تک ڈھنگ کا سیوریج سسٹم دینے سے قاصر ہیں ،دوسرا بڑا مسئلہ تجاوزات کا ہے۔شاہجمال سے گزرنے والے دونوں بڑے روڈ گجر اڈا شاہجمال تا چوک ملانوالا ،عثمان کوریہ چوک تا مدنی چوک ملانوالا پر تجاوزات کی بھر مار ہے کہ اڈا خان گڑھ سبزی منڈی کے مقام پر دورویہ روڈ کی ایک مکمل سائیڈ پر خوانچہ فروشوں نے قبضہ جما کر مکمل بند کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب گنے کی ٹرالیوں کے باعث بند رہتا ہے ۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہجمال اور دیگر کئی چھوٹے بڑے سکولوں میںجانے والے طلباء و طالبات اور راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اسی طرح رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں نئی عمارت کو مکمل ہوئے پانچ سال ہونے کو ہیں مگر نئی مشینری اور سٹاف ابھی تک تعینات نہ ہو سکا جس سے لاکھوں کی آبادی جدید طبی سہولیات محروم ہے۔ 2010کے سیلاب کے بعد زیر زمین پانی آلودہ ہو چکا شہری گندے پانی کے استعمال سے ہیپاٹائٹس اور گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں اور شہر کا کوئی واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو تک نہیں ۔ پون صدی گزر جانے کے باوجود یہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔شاہ جمال کے سیاسی وسماجی رہنماؤ،ں شہریوں اور تاجروں نے اس تشویشناک صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے اور روزنامہ ’’بیٹھک‘‘ کے توسط سے بالاحکام سے اصلاح احوالِ کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں