
ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ، ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جبکہ نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3نقاب پوش ڈاکو کریانہ سٹور میں دن دیہاڑے داخل ہوئے، انہوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی، دکاندار اور گاہکوں کو لوٹا، ایک ڈاکو نے فائرنگ بھی کی جس کے بعد وہ فرار ہو گئے، ڈکیتی کی یہ واردات 9 مارچ کو ہوئی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے کاروائی شروع کر دی۔
Leave a Comment