ملتان(عوامی رپورٹر)شہراولیاکی عوام ڈاکووں کےنرغے میں چھیناجھپٹی،ڈکیتی کی درجن سے زائدوارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلوں ،موبائلز فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔مزاحمت پر شہری زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کےعلاقےمحمد رمضان اپنی کارمیں سوار ہوکرشجاعت پورجارہےتھےوینس والی بھینی کے قریب دومسلح ڈاکوروکنے کی کوشش کی گئی نہ رکھنے پر کارپر گولیاں برسادی جس کے نتیجے میں 1گولی محمد لیاقت کے بازومیں لگی جسے ابن سینا ہسپتال منتقل کیاگیا،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے رشیدآبادگلی نمبر4عبدالباسط اورمچھلی منڈی محمد فہیم سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل فون چھین کر رفوچکر ہوگیا،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے گلزارپور رشید احمد سے دوڈاکو اسلحہ کے زورپر50ہزار چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ مظفرآبادکے علاقے عسکری بائی پاس ساجد کے مطابق 6مسلح ڈاکونرسری میں داخل ہوئے موجود ملازمین خلیل اور ثاقب کو رسیوں سے باندھ کر چھے سولر پلیٹیں ،دوبیٹیریاں،یوپی ایس،جنریٹر ،سپرے مشینوں سمیت دیگر قیمتی سامان مالیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے ،سکندری نالہ حاجی محمدسے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر8ہزار وموبائل سے محروم کرگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ محمد ساجد کے مطابق سیمنٹ اتارنے سٹور پر آیاہواتھاکہ چارمسلح نامعلوم نے گن پوائنٹ پر چارسولیٹر ڈیزل لوٹ کر لے گئے ،نزد بابو والی چکی محمد عظیم سے دوڈاکو موبائل لے گئے ،نزد رشیدآبادمحمد نثار سے تین مسلح ڈاکو چارہزار ودوموبائل چھین کر فرار،بلال موٹر محمد ناصر سےتین ڈاکو7ہزار وموبائل لوٹ کر فرار،چوک کمہارانوالہ محمد اسد سے تین ڈاکو نقدی اور موبائل لے گئے ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے واپڈا چوک ہیبت خان کے مطابق چھے مسلح نے ہمارے شاہ زور ڈالہ نمبریMNG/2862کو روک کر لوڈتین گائے ،تین موبائل فونز اور نقدی25ہزار لوٹ کر فرارہوگئے ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد پور محمد مجاہد سے دومسلح نے دوہزار سمیت موبائل چھین لیا،تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈاگوپال پور محمد زوہیب سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی وپندرہ سوروپے لے گئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقے کیکر والہ ہیڈ وجاہت حسین سے دوڈاکو 1لاکھ چھین کر فرارہوگئے ۔

شہراولیامیں لٹیروں کا راج، درجن سے زائدوارداتیں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں