شہرسلطان(نامہ نگار)شہرسلطان محکمہ انہار کے سپر حفاظتی بند پرقبضہ گروپ کے سرغنوں کا سرعام قبضہ سپربند کو توڑ کر کوٹھیاں، مکان، مارکیٹیں ،شوروم ،گودام، سروس پمپ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ انہار کے افسران قبضہ مافیاسے کٹھ جوڑ کوئی قانونی کارروائی نہ کی گئی۔ شہریوں نےسپربند کو توڑ کر قبضہ گروپوں کے خلاف شدید احتجاج کیا تفصیل کے مطابق شہرسلطان کے درجنوں شہریوں نے الزام عائدکیاہے کہ شہرسلطان محکمہ انہار کے ملازمین اور قبضہ گروپ کے سرغنوں نے مل کر محکمہ انہار کو فروخت کرنا شروع کردیا۔ فی مرلہ 25لاکھ میں فروخت دکانیں، کوٹھیاں ،مکان، گودام ،سروس پمپ شوروم کی تعمیر شروع کردی ۔ایک شہری کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے سپر حفاظتی بند پر قبضہ کرنے والوں میں بااثرافراد اور جاگیردار شامل ہیں جن کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں ہوسکتی ۔شہریوں نے ا علیٰ حکام سے کارروائی کامطالبہ کیاہے۔رابطہ کرنے پر محکمہ انہار کے افسر نے کہاہے کہ ہم نے کوئی سپر بند پر رقبہ فروخت نہیں کیا البتہ قبضہ گروپ کے سرغنوں نے زبردستی قبضہ کیاہوا ہے ۔

شہرسلطان: قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی نہ ہوسکی،شہریوں کااحتجاج
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں