ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) عموماً جاگیردارانہ سوچ کو موردالزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ اس نے ملک میں تعلیمی نظام کو کبھی پروان چڑھنے نہیں دیا لیکن ملتان کے آرچرڈ ایریا میں قائم کئے گئے یہ دس سکول اپنی غارت گری کا ذمہ دار ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹھہرا رہے ہیں۔ جب پاکستانی سیاستدانوں کی سفارش اور تگ و دو سے علاقے کے لوگوں کے پرزور اصرار پر یہ سکول قائم کئے جا رہے تھے تو کسے خبر تھی کہ اس علاقے میں بسنے والے لوگوں، ان کے بچوں، چرند پرند، جانور، درخت، سکول، کھیت، کھلیان اور ان کھیتوں اور کھلیانوں میں لہلہاتی ان کی فصلوں کی بربادیوں کے فیصلے ایک دن اشرافیہ کے ہاتھوں ہوں گے۔ ڈی ایچ اے کے مبینہ نوٹیفائیڈ علاقے کی زد میں آنے والے ان دس سکولوں میں سے دو سکولوں کو مکمل طور پر ملیامیٹ کر دیا گیا ہے۔ ان کی بنیادیں اکھیڑ ڈالی گئی ہیں، ان میں موجود درخت کاٹ دئیے گئے، پودوں کو گملوں سمیت تہس نہس کر ڈالا گیا، ہزاروں خاندانوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا، بچے اپنے سکول سے، کلاس فیلوز سے، دوستوں سے، عزیزوں رشتے داروں سے، اپنے دوستوں سے، اپنے گھر، اپنی گلی، اپنی محلے سے، اپنے گھر کو جانے والی پگڈنڈی سے، گھر اور گھر سے باہر لگے ہوئے آموں کے درختوں سے بے دخل کر دئیے گئے۔ ملتان ضلع میں مجموعی طور پر 1319 سکول ہیں جن میں سے 745 سکول لڑکیوں اور 574 سکول لڑکوں کے ہیں۔ دو ہزار سترہ کی مردم شماری کے مطابق ضلع ملتان کی مجموعی آبادی 4746166 نفوس پر مشتمل تھی جن میں سے 2435195 مرد اور 2310408 خواتین ہیں جبکہ ٹرانس جنڈرز کی مجموعی تعداد 563 ہے شہری آبادی کی تعداد 2687246 جبکہ دیہی آبادی کی مجموعی تعداد 2058920 تھی یوں شہری آبادی مجموعی آبادی کا 43.38 فیصد ہے۔ تحصیل سٹی میں پرائمری سکولوں کی مجموعی تعداد 173 ہے جن میں سے بوائز سکول 56 اور گرلز سکولز 117 ہیں۔ تحصیل صدر میں پرائمری سکولوں کی مجموی تعداد 326 ہے جن میں سے بوائز سکول 132 اور گرلز سکولز 194 ہیں۔ تحصیل جلالپور میں پرائمری سکولوں کی مجموعی تعداد 185 ہے جن میں سے بوائز سکول 74 اور گرلز سکولز 111 ہیں۔ تحصیل شجاعباد میں پرائمری سکولوں کی مجموعی تعداد 206 ہے جن میں سے بوائز سکول 81 اور گرلز سکولز125ہیں۔ تحصیل سٹی میں ایلیمنٹری سکولوں کی مجموعی تعداد 43 ہے جن میں سے بوائز سکول 14 اور گرلز سکولز 29 ہیں۔ تحصیل صدر میں ایلیمنٹری سکولوں کی مجموعی تعداد 79 ہے جن میں سے بوائز سکول 34 اور گرلز سکولز 45 ہیں۔ تحصیل جلالپور میں ایلیمنٹری سکولوں کی مجموعی تعداد 39 ہے جن میں سے بوائز سکول 20 اور گرلز سکولز 19 ہیں۔ تحصیل شجاعباد میں ایلیمنٹری سکولوں کی مجموعی تعداد 25 ہے جن میں سے بوائز سکول 8 اور گرلز سکولز 17 ہیں۔ تحصیل سٹی میں ہائی سکولوں کی مجموعی تعداد 72 ہے جن میں سے بوائز سکول 35 اور گرلز سکولز 37 ہیں۔ تحصیل صدر میں ہائی سکولوں کی مجموعی تعداد 75 ہے جن میں سے بوائز سکول 48 اور گرلز سکولز 27 ہیں۔ تحصیل جلالپور میں ہائی سکولوں کی مجموعی تعداد 28 ہے جن میں سے بوائز سکول 21 اور گرلز سکولز 7 ہیں۔ تحصیل شجاعباد میں ہائی سکولوں کی مجموعی تعداد 36 ہے جن میں سے بوائز سکول 31 اور گرلز سکولز 5 ہیں۔ تحصیل سٹی میں ہائیر سکینڈری سکولوں کی مجموعی تعداد 12 ہے جن میں سے چھ بوائز اور چھ گرلز سکولز ہیں۔ تحصیل صدر میں ہائیر سکینڈری سکولوں کی مجموعی تعداد 11 ہے جن میں سے بوائز سکول 9 اور گرلز سکولز محض 2 ہیں۔ تحصیل جلالپور میں ہائیر سکینڈری سکولوں کی مجموعی تعداد 3 ہے جو سب کے سب بوائز سکول ہیں ایک بھی گرلز سکول نہیں ہے۔ تحصیل شجاعباد میں ہائیر سکینڈری سکولوں کی مجموعی تعداد 6 ہے جن میں سے بوائز سکول 4 اور گرلز سکولز 2 ہیں۔مجموعی طور پر تحصیل سٹی میں 300، تحصیل صدر میں 491، تحصیل شجاعباد میں 273 اور تحصیل جلالپور پیروالا میں 255 سکول ہیں۔

صرف جاگیردارا نہیں سرمایہ داروں نے بھی تعلیمی نظام پروان چڑھنے نہ دیا،آرچرڈایریامیں قائم10سکول ملیامیٹ کرنے کامشن
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں