
ملتان (خصوصی رپورٹر)پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ،ضلعی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کی مدد سے عزیز ہوٹل چوک پر پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے قریبی عزیزوں نے گرین بیلٹ پر ڈی کلاس سٹینڈ بنا کر بھتہ وصولی شروع کر رکھی ہے۔ 3سال قبل قائم ہونیوالے ڈی کلاس سٹینڈ ہونیوالے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جانے لگا۔ ٹرانسپورٹرز مافیا کی اجارہ داری کی وجہ سے عزیز ہوٹل فلائی اوور کے نیچے. واقع گرین بیلٹ صفحہ ہستی سے مٹ گئی.
ملتان سے مظفر گڑھ چلنے والی ویگن مالکان سے سر عام بھتہ وصول کیا جانے لگا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اڈا سے ڈی کلاس نکالے جانے کے بعد ٹرانسپورٹرز کیلئے ملتان شہر میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا. لیکن پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی مبینہ سر پرستی میں ملک جاوید ڈوگر نے عزیز ہوٹل فلائی اوور کے نیچے اپنا ڈی کلاس غیر قانونی اڈا کھول لیا۔ فلائی اوور کے نیچے بنی ہوئی گرین بیلٹ کو بھی تباہ و بریاد کر دیا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نہ تو پولیس نے اس غیر قانونی اڈے کیخلاف کارروائی کی. اور نہ ہی پی ایچ اے حرکت میں آئی جس کا نتیجہ یہ نکلا. کہ ملک جاوید ڈوگر کا غیر قانونی ڈی کلاس ویگن سٹینڈ پھیلاتا گیا۔
غیر قانونی ویگن سٹینڈ
ذرائع کے مطابق اس وقت اس سٹینڈ سے روزانہ100 ویگنیں مظفر گڑھ کیلئے نکلتی ہیں۔ ان ویگن مالکان سے سرکاری گرین بیلٹ استعمال کرنے کا 500روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔ ملک جاوید ڈوگر کا بیٹا اس غیر قانونی ویگن سٹینڈ سے اپنے کارندوں کے ذریعے بھتہ وصول کرتا نظر آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جو ویگن مالکان بھتہ نہ دے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عزیز ہوٹل چوک پر سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار ہر وقت موجود رہتے ہیں. لیکن مبینہ طور پر وہ اپنا حصہ وصول کرکے غیر قانونی ڈی کلاس ویگن کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ ذرائع کے مطابق ملک جاوید ڈوگر کے کارندے ریلوےسٹیشن ، اور عزیز ہوٹل کے ارد گرد ویگن پارک کرواتے ہیں. جیسے مسافر اکٹھے ہوتے ہیں ویگن میں سوار کرکے روانہ کر دیتے ہیں۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے گرین بیلٹ پر بھتہ مافیا کے قبضے کے حوالے سے. مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے نے بھی عزیز ہوٹل فلائی اوور کے نیچے بنے ہوئے غیر قانونی ڈی کلاس سٹینڈ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی. اور نہ ہی غیر قانونی اڈوں کی فہرست میں ڈالا ہے. ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ویگن سٹینڈ ملک عامر ڈوگر خود ہی چلا رہے ہیں. لیکن اپنے قریبی عزیز کو فرنٹ پر رکھا ہوا ہے۔ شہری علاقوں حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے ٹرانسپورٹرز مافیا سے فوری طور پر گرین بیلٹ واگزار کر کے بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Comment