تونسہ شریف(سلیم ناصرگورمانی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکےمبینہ فرنٹ مین ،استاد مختیار جتوئی نیب ، اینٹی کرپشن میں درجنوں کیس سماعت ہونے کےباوجود تاحال ان پر نظر کرم جاری ہے۔ذرائع کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکےدور حکومت میں میونسپل کمیٹی تونسہ شریف میں 15 کروڑ روپے کی کرپشن پر مرکزی ملزم مختیار جتوئی جو کہ دراصل سکیل 12 کا سیٹنوگرافر ہے کوایک بار پھر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف میں بطور چیف آفیسر تعینات کرایا گیاجس نے ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سے ملنے والے10کروڑ روپے ایک بار پھر جعلی کوٹیشن کے ذریعے ہڑپ کرکے فوری طور پر اپنا تبادلہ کروالیا اور پیچھے اپنے ساتھی ایس ڈی او میاں مستحسن بھٹی کو پورا چارج دے دیا۔معلوم ہوا ہے کہ 15 دن گزرنے کے باوجود نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ نعیم کے دستخط کا نممونہ جات بینک نہیں بھیجے گئے تاکہ جعلی کوئیٹشن تیار کرکے ٹھیکیداروں سے بھاری رشوت لے کر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف کے اکاؤنٹ کو خالی کیا جا سکے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مبینہ طور پر فرنٹ مین مختیار جتوئی پر تاحال نواز شات جاری ہیں، مبینہ طور پر نیب ، اینٹی کرپشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے درجنوں کیس سماعت ہونے کے باوجود بھی اسے دوبارہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف تعینات کرانے اور کرپشن کیس میں کلین چٹ دلوانے کے لئے سابق وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسے کلین چٹ دلوانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جب اس سلسلہ میں سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف مختیار جتوئی سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میرا تبادلہ ہوگیا ہے یہ کہہ کرانہوں نے فون کاٹ دیا۔

عثمان بزدارکی سرپرستی،مختارجتوئی بلدیہ تونسہ کے10کروڑکھاگیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں