علی پور:وارداتوں میں اضافہ،ججزمحفوظ نہ سیاستدان - Baithak News

علی پور:وارداتوں میں اضافہ،ججزمحفوظ نہ سیاستدان

علی پور (خبر نگار)غیر موثر گشت کے باعث پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، ڈکیتی، چوری، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں رک نہ سکیں۔جج حسنین قادر گھلو کے رقبہ سے ٹریکٹر چوی ۔اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق علی پور سرکل میں رواں ہفتے میں پچاس سے زائد چوری ڈکیتی کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ پولیس ایک بھی واردت ٹریس نہ کر سکی ، ڈسٹرکٹ سیشن جج حسنین قادر گھلو کے رقبہ سے نا معلوم چور ٹریکٹر چوری کر کے لے گئے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین کی ٹیم پہنچ گئی تاہم واردات ٹریس نہ ہوسکی۔ دوسری واردات میں شمشاد حسین کی دوکان سے نا معلوم چوردوکان کے تالے توڑ کر سامان کریانہ لے گئے۔خیر پور سادات اور صدر کی حدود میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لیا۔چار روز قبل مسلح افراد سابق ایم این اے کے گھر قتل کرنے کی نیت سے گھس گئے ناکامی پر نا معلوم افراد نے نقدی اور نوکروں سے موبائل فون چھین لیا ۔رابطہ پر تفتیشی آفیسر نے کہا کہ جج حسنین قادر کا مقدمہ درج کر رہےہیں۔ تھانہ سٹی میں نفری خانہ مردم شماری میں مصروف ہے۔ اس لیے وارداتوں اضافہ ہورہاہے ۔شہریوں کے پرچہ درج کر رہے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں