علی پور روڈ، ناقص میٹریل استعمال،کروڑ کے منصوبہ میں کرپشن

  • Home
  • وسیب
  • علی پور روڈ، ناقص میٹریل استعمال،کروڑ کے منصوبہ میں کرپشن
کرپشن

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی)محکمہ ہائی وے مظفرگڑھ کے زیر نگرانی 39 کروڑ روپے کی لاگت سے پختہ سڑک جتوئی تا علی پور کی تعمیر کے منصوبہ میں بدترین کرپشن۔ بھاری منافع ،کمیشن اور بھتہ خوری کے لالچ میں دیرینہ عوامی مطالبہ پر منظور ہونے والا منصوبہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے انجینئرنگ سٹاف کی بھینٹ چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سابق ایم پی اے کو 30 لاکھ روپے رشوت دے کر تعیناتی حاصل کرنے والے ایکسین ہائی وے مظفرگڑھ شیخ شاہد ریاض نے پنجاب اسمبلی تحلیل اور ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے کی اطلاعات پر اپنے کمیشن اور حصہ کے لالچ میں پختہ سڑک جتوئی تا علی پور کی تعمیر کے ٹھیکیدار حسین بخش کو پانچ کروڑ روپے سے زائد کی ایڈوانس ادائیگی کی۔

39کروڑ کے منصوبہ میں بدترین کرپشن

ایڈوانس بڑی ادائیگی پر ٹھیکیدار کی نیت میں فتور آگیا۔ اور اس نے ایکسین شاہد ریاض، ایس ڈی او شاہد شاہ اور سب انجینئر اویس کی مبینہ ملی بھگت سے۔ منصوبہ کی کارپیٹنگ کے لئے انتہائی غیر معیاری میٹریل استعمال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار حسین بخش نے منصوبہ کے تخمینہ کے مطابق۔ نیشنل ریفائنری کراچی کی معیاری پاکستانی تارکول کی بجائے سستی ایرانی تارکول استعمال کی۔ کارپیٹنگ کے لئے 2 سوتر ،3سوتر اور 4 سوتر بجری سمیت ریتی کی مروجہ ریشو کی بجائے۔ تارکول کی بچت کے لئے صرف 3سوتر اور 4 سوتر کی بجری کا مبینہ استعمال کیا۔ جس کے باعث سڑک کی کارپٹنگ کا معیار انتہائی ناقص ہے۔

کارپٹنگ میں سوراخ یعنی (ہنی کومب) نمایاں ہیں۔ ایرانی غیر معیاری اور کم مقدار میں تارکول کے استعمال کے باعث۔ سڑک تعمیر کے ساتھ ہی تخریب کا شکار ہونا شروع ہو چکی ہے۔ علی پور کے رہائشیوں عبدالرشید تھیہم ،محمد تحسین، ملک ارشد۔ الطاف ڈمر اور ملک خلیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے ایکسین ہائی وے مظفرگڑھ شاہد ریاض سے ان کے فون نمبرپر متعدد بار رابطہ کی کوشش ناکام رہی۔ کرپشن

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?