عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پراحتجاج،پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج - Baithak News

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پراحتجاج،پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج

احمدپورشرقیہ(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کی ممکنہ گرفتاری پر احمد پور شرقیہ میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کے احتجاج کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کی ممکنہ گرفتاری پر گزشتہ روز پی ٹی آئی ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر شہزادہ شاہ زین عباسی تحصیل صدر حافظ مظفر کریم سٹی صدر ساجد سراج جلوانہ عبدالباسط شکرانی محمد شکیل محمد عالم محمد عثمان قمر شہزاد مستری پپو اور دیگر تقریبا بیس کارکنوں نے احمد پور شرقیہ چوک منیر شہید پر مشتعل ہو کر ڈنڈے سوٹے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے احتجاج کر رہے تھے جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا اور کارکنوں نے سڑک بلاک کر کے ٹائر جلا کر شدید نعرے بازی کرتے رہے اور کارکنوں نے ٹریفک کی آمدورفت کو بند کر دیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے کارکنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو کارکن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور تھانہ سٹی پولیس نے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور پولیس کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں