غربت کاخاتمہ،شرح خواندگی میں اضافہ ترجیح:ثاقب ظفر - Baithak News
سرکاری آٹا

غربت کاخاتمہ،شرح خواندگی میں اضافہ ترجیح:ثاقب ظفر

ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے کامیابیوں کے بہت سے سنگ میل عبور کئے ہیں جس کی وجہ سے اس خطے کی تعمیرو ترقی کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں انتہائی منفرد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ فن،ادب اور ثقافت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کی زمین انتہائی ذرخیز ہے اور ادبی و ثقافتی تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد اس خطے کے ادب اور ثقافت کی ترویج کرنا ہے۔وہ ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام دو روزہ “جنوبی پنجاب ادبی و ثقافتی میلہ” کے سلسلےمیں ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ پروقار افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نامور ادیب، شعراء، دانشور اور اہل قلم حضرات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب الطاف بلوچ اور جنوبی پنجاب کے دیگر محکموں کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز عطاء الحق اور محمد فاروق ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ خطے میں شرح خواندگی میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے اور اگر تعمیر و ترقی اور منصوبہ بندی کا یہ سفر آئندہ چند برسوں تک اسی رفتار سے جاری رہا تو اس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملاقات میں عامر شہزاد صدیقی نے ادبی اور ثقافتی میلے کے انعقاد کی تجویز دی جو ان کے دل کو چھوگئی، اس طرح جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تعمیر وترقی کے سفر کے ساتھ ساتھ ادب و ثقافت کی ترویج کے لئے قدم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ یہ ادبی محفل خالد مسعود خان، شاکرحسین شاکر، پروفیسر نسیم شاہد، سجاد جہانیہ، سلیم قیصر اور عامر شہزاد صدیقی کی معاونت سے سجی ہے۔انہوں نے میلے کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن الطاف بلوچ اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی پوری ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے کہا کہ ادب اور ثقافت کی کہکشاں سجانے کی ذمہ داری سونپنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کے شکرگزار ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری نے کہا کہ ملتان ایک شہر طلسمات ہے اور اس کی قدامت تسلیم شدہ ہے۔پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ ملتان ہمیشہ تعلیم اور معاشرت کا مرکز رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مختارظفر نے کہا کہ ایک دور میں ملتان کے شعراء کا انڈیا تک ڈنکا بجتا تھا۔پروفیسر شکیل پتافی نے کہا کہ ملتان وادی سندھ کا مرکز ہے۔اس موقع پر ادب سے وابستہ شخصیات کو شیلڈ اور ملتانی اجرک پیش کی گئیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض عامرشہزاد صدیقی اور شاکرحسین شاکر نے ادا کئے۔ بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے آرٹس کونسل کی گیلری میں طلباء اور طالبات کے فن پاروں کے نمونے بھی دیکھے اور انکی بھرپور تعریف کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں