غیرت کےنام پردیورکےہاتھوں بھابھی قتل،گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

  • Home
  • وسیب
  • غیرت کےنام پردیورکےہاتھوں بھابھی قتل،گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل
قتل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )غیرت کےنام پردیورکےہاتھوں بھابھی کاقتل،مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں قاتل دیورسمیت ساتھیوں کیخلاف قتل اقدام قتل سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوران واردت مقتولہ کے زخمی ہونیوالے 6سالہ بیٹے کو ہسپتال داخل کرادیاگیا،قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں۔ تفصیل کے مطابق احمد موہانہ شاہ جمال کے رہائشی اللہ بخش کشانی کی بیٹی کلثوم بی بی کی شادی کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 521 ٹی ڈی اے دائرہ دین پناہ کےغلام فریدکشانی کے بیٹے غلام عباس کشانی کے ساتھ7سال قبل ہوئی تھی. جس سے اس کے2بیٹے ایک بیٹی تھی. 23 مارچ کے روز کلثوم بی بی ڈیرہ غازیخان کے رہائشی رشتہ دارکوڑاکشانی کے ساتھ فرار ہو گئی تھی. جسے4روز بعدمقامی زمیندارناصر حسین کجلہ واپس لایا تھا.

دوسرے روز 28فروری کی شام کے وقت کلثوم بی بی اپنے گھر موجود تھی. کہ اسی اثنا میں اس کادیور بلال کشانی اپنے دیگر ساتھیوں. محمد سلیم کشانی،زاہد کشانی اور فلک شیر کشانی کے ہمراہ مسلح پسٹل ڈنڈے سوٹے آ گئے تھے. اورکلثوم بی بی کے سینے اور پیٹ میں فائرمار کراسے قتل کردیا تھا. جبکہ بوقت فائرنگ مقتولہ کلثوم بی بی کا6سالہ بیٹا سجادقریب آیاتھا. جسے دائیں رخسارپر فائرلگا جو بھی زخمی ہوگیا تھا. جسے ہسپتال داخل کرادیاگیا. پولیس دائرہ دین پناہ نے مقتولہ کے بھائی محمدافضل کشانی کی مدعیت میں دیوربلال اور اس کے ساتھیوں کےخلاف قتل ،اقدام قتل سمیت دیگردفعات کا مقدمہ نمبر 209/23زیردفعہ302/324/311/34درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?