ملتان(انویسٹی گیشن سیل)میٹرو پولیٹن کار پوریشن ملتان کے عملہ نے غیرقانونی پارکنگ اور اوور چارجنگ کیخلاف کارروائی کی آڑ میں لوٹ مار شروع کردی۔ کمشنر ملتان کے سابقہ دور میں بھتہ خوری کے الزام پر معطل ہونیوالے انفورسمنٹ انسپکٹر منیر نے لوٹ مار کرنے کیلئے گروپ بنا لیا۔ اے سی سٹی کے پی اے زبیر کی پشت پناہی حاصل کرلی۔سپرنٹنڈنٹ محبت خان اور لینڈ انسپکٹر حامد خان کو بھی نیٹ ورک میں شامل کرلیا۔ گزشتہ روز کارروائی کے نام پر ابدالی روڈ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے سامنے نجی پلاٹ پر قائم پارکنگ سٹینڈ چلانے والے ٹھیکیدار عبید کی طرف سے مک مکا نہ کرنے پر اس پر پرچہ کاٹ کر گرفتار بھی کرا دیا۔اسی طرح ابدالی روڈ سٹیٹ لائف بلڈنگ کے باہر غیرقانونی پارکنگ لگانے والے شخص کو موقع پر گرفتار کرکے ڈیل ہونے پر اسے راستے میں چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق میٹرو عملہ شہر بھر میں قائم 100 کے قریب منظور وغیر منظور شدہ پارکنگ سٹینڈز سے3 لاکھ روپے تک منتھلی وصول کررہا ہے۔ اس گروہ میں اے ایل او راؤ رفیع،ابراہیم اور محمد علی قمر بھی شامل ہیں۔موجودہ کمشنر عامر خٹک نے اپنے پچھلے دور میں منیر کو مشروط طور پر بحال کرکے شعبہ تجاوزات اور پارکنگ سٹینڈز پر ڈیوٹی کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ منیر اے سی سٹی کے پی اے زبیر کے ذریعے منتھلی نہ دینے والے پارکنگ سٹینڈز ٹھیکیداروں کیخلاف اے سی سٹی سے کارروائی کرواتا ہے۔اس حوالے سے اے سی سٹی کے پی اے زبیر سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا۔

غیرقانونی پارکنگ سٹینڈزمیٹروعملہ کیلئے سونے کی چڑیا،لاکھوں روپے منتھلی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں