فاضل پور:74کروڑ روپے ضائع،سمال ڈیم نہ بن سکے

  • Home
  • وسیب
  • فاضل پور:74کروڑ روپے ضائع،سمال ڈیم نہ بن سکے
سمال ڈیم

فاضل پور و علاقہ پچادھ(سپیشل رپورٹر :چودھری محمود عالم دانش،سمال ڈیم) کروڑوں روپے جاری ہونے کے باوجود سیلابی گزر گاہوں پر پڑنے والے شگاف پر نہ ہوسکے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی سلامی، کھڑی تیار فصلوں کو شدید خطرہ۔ تفصیل کے مطابق 2010 سے2022 تک اربوں روپے کے نقصانات ہونے کے باوجود سیلاب کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے 74 کروڑ روپے کے فنڈز کھوہ کھاتے۔ کاہا سلطان ڈیم اور مرنج ڈیم کا خواب ادھورا رہ گیا.

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مون سون بارشوں کا رٹ الرٹ تو جاری کیا جاتا ہے۔ مگر حفاظتی انتظامات نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے سیلاب ہر سال تباہی مچادیتا ہے۔ درہ چھاچھڑ۔ درہ نائیں۔ نور واہ سیلابی راستوں سے علاقوں میں نقصان ہوتا ہے۔ سمال ڈیم علاقہ پچادھ میں بن جائیں تو علاقہ پچادھ میں سبز انقلاب لایا جاسکتا ہے اور ہر سال نہری علاقوں میں ہونے والی تباہی سے بچاؤ مکمن بنایا جاسکتا ہے۔

کروڑوں روپے جاری ہونے کے باوجود سیلابی گزر گاہوں پر پڑنے والے شگاف پر نہ ہوسکے۔ نہری علاقوں میں سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے۔ انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوسکی ۔حاجی پور ،لعل گڑھ،بمبلی،قبول چوک، میراں پور ،چٹول، جھوک مکول، نور پور۔ منجھووالا، نواں شہر،محمد ہوڑہ ،کاں والا، چک پتیات،چک احمدانی، کوٹلہ ربائیت ،چک لسہ، چک سرائی، رکھ فاضل پور، فاضل پور۔ سون واہ ،چک شہید، بستی لاکھا ،گبول جاگیر ،فتح پور سیلاب کی زد میں مناسب انتظام نہ کئے جاسکے۔

سمال ڈیم نہ بن سکے

عوامی سماجی حلقوں چودھری مقبول عالم ساغر، قاضی محمد اکرم بھٹی ،جام عبدالرشید برڑہ ،مولانا عبدالمنان چشتی ،ملک مرید حسین منہاس، فیروز خان بلوچ ،سید شمشیر حسین بخاری ایڈووکیٹ ،ملک یاسین، ہمشیرہ ملک بشیر احمد سیوڑہ ،زاہد حسین سیوڑہ ،سردار علی محمد خان ہانبھی ایڈووکیٹ ،مشتاق احمد خان کورائی ،ملک غلام اکبر ماچھی ،غلام حیدر خان ہانبھی ،حاجی ملک محمد اکبر ،ہمشیرہ حاجی نذیر خان ہانبھی ،سلیم جوئیہ ،ملک رفیق ڈھانڈلہ ،سلیم مسن ،امیر بخش کھوسہ، جام عبدالحمید بگا مہیسر،صاحبزادہ یوسف فرید ، رحمت اللہ خان ،غلام مرتضیٰ خان دریشک، احتشام الحق وینس ،چوہدری نوید الرحمن، چوہدری عتیق الرحمن، وڈیرہ غلام حسین کھوسہ، حاجی خیر محمد بٹھل ودیگر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے اپیل کی ہے۔ سیلابی گزر گاہوں کی فوری مرمت کی جائے وگرنہ سیلاب علاقے کو سلامی دے چکا ہے۔ کہیں ایک مرتبہ پھر علاقے میں سیلاب تباہی نہ مچادے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?