فاطمہ جناح ٹاؤن فیزٹو ، 206 کنال اراضی ناجائز قابض سے واگزار - Baithak News

فاطمہ جناح ٹاؤن فیزٹو ، 206 کنال اراضی ناجائز قابض سے واگزار

ملتان ( سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اےڈاکٹرمحمد زاہد اکرام کی ہدایات پرایم ڈی اے انتظامیہ کی فاطمہ جناح ٹاؤن میں قبضہ واگزار کرانے کیلئےبڑی کارروائی کی۔ایم ڈی اےانفورسمنٹ ٹیم نےرقبہ واگزار کرانےکیلئےفاطمہ جناح ٹاؤن میں کارروائی کر کے 206 کنال رقبےکاقبضہ واگزارکرالیا۔آپریشن کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ اینڈ لینڈمنیجمنٹ ، انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ ایکوزیشن کلکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن پلاننگ کا سٹاف بھی موقع پر موجود رہا۔تفصیل کیمطابق فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ٹو میں واقع 206 کنال ایکوائر شدہ رقبہ پر 15 سال سے ناصر قریشی قابض تھا۔ ایم ڈی اے کارقبہ ایکوائر کرنے کےبعدناصر قریشی نے ہائیکورٹ سے سٹے لےرکھا تھا ۔ ایم ڈی اے لیگل ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم سٹےکی مسلسل پیروی کر کے سٹے خارج کرانے میں کامیاب ہوئی ۔ہائی کورٹ ملتان بینچ سے سٹے خارج ہونے پر قبضہ حاصل کرنے کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔فاطمہ جناح ٹاون میں 206 کنال پر قبضہ کیوجہ سے ترقیاتی کاموں میں دشوری کا سامنارہاہے۔ فاطمہ جناح ٹاون کےایکوائر شدہ رقبہ واگزار کرانے سےفاطمہ جناح ٹاؤن کا روڈ نیٹ ورک اور ڈویلپمنٹ کے کام کو مکمل کیا جائیگا۔روڈ نیٹ ورک مکمل ہونے سےپراپرٹی کے ریٹس میں بھی اضافہ ہوگا۔آپریشن میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد عمران، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رائوذکی شہزاد ، مقصود احمد، الیاس گل ، ایکسین و ایس ڈی او انجینئرنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ، پٹواری قانون گو لینڈ ایکوزیشن اورانفورسمنٹ فیلڈسٹاف شریک تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں