
سدہ کرم ( نامہ نگار ) وفاقی وزیرِ اوورسیز و سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری کی قیادت میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ایاز صادق اور دیگر بھی شریک تھے۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ قبائلی اضلاع میں دوران سحر و افطار بے تحاشا اور ناروا لوڈشیڈنگ کیا جا رہا ہے جس سے مخلوق خدا سخت پریشان ہیں لہذا اس پر پابندی کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ انہوں نے قبائلی اضلاع کو درپیش دوسرے مسائل بالخصوص ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
اس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری طور تمام قبائلی اضلاع میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کر دیئے اور کہا کہ رمضان المبارک میں قبائلی اضلاع میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد بھی قبائلی اضلاع بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ فنڈز کی اجراء نہ ہونے کیوجہ سے قبائلی اضلاع میں تعمیر و ترقی کے تمام منصوبے سست رفتاری کا شکار ہیں ۔ ساجد حسین طوری نے کہا کہ انضمام کے وقت قبائلی عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہو رہے ہیں۔ مختلف محکمہ جات فنڈز کے اجراء میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں.
وزیراعظم سے ملاقات
رمضان المبارک میں قبائلی اضلاع میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ پر مکمل پابندی لگائی جائے. تاکہ روزہ دار کو پانی اور روشنی میسر ہو۔ وزیراعظم نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا. کہ قبائلی اضلاع میں پوری رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی. اور رمضان المبارک میں قبائلی اضلاع میں بجلی کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز جلد از جلد جاری کیے جائیں گے. وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے بعد قبائلی عمائدین. نوجوانوں اور اراکین اسمبلی پر مشتمل گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا.
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ، وزارت بجلی و پانی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا. اور تمام متعلقہ اداروں کو قبائلی اضلاع کے تمام مسائل کا. جلد حل تلاش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سختی سے تاکید کی. کہ قبائلی اضلاع پاکستان کی ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں. اور ان کی ترقی و خوشحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے. لہٰذاکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔
Leave a Comment