قتل مقدمہ کے اشتہاری بلال کھر کی آج جائیداد نیلام کرنیکا حکم - Baithak News

قتل مقدمہ کے اشتہاری بلال کھر کی آج جائیداد نیلام کرنیکا حکم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)قتل مقدمہ میں مفرورسابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے اشتہاری بیٹے کی جائیداد کی نیلامی آج ہوگی۔نیلامی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کورٹ آکشنر مقرر،عدالت نے 16مارچ کو نیلامی کی رپورٹ پیش کرنےسمیت ملزم کوگرفتارنہ کرنے پرڈی پی او مظفرگڑھ کو بھی طلب کرلیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کےبھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدارخان لدھانی سے اراضی کا تنازع چلا آرہاتھا۔13مئی2014کےروزحاجی دلداراپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے تھے اورانہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اوراراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی۔مزاحمت پردلداراور اسکے بیٹے امجد کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں اس پر فائرنگ کر دی جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا جس کاپولیس تھانہ کوٹ ادونےحاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنروسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھراورایک نا معلوم کیخلاف قتل کامقدمہ نمبر258/14 زیر دفعہ 302/34درج کر لیا تھاجس پردونوں چچابھتیجادونوں نےعبوی ضمانتیں کرالی تھیں۔24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے۔ سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفیٰ کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھراحاطہ عدالت سے فرارہوگیا تھا۔بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھیں۔ عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفیٰ کھر کو اشتہاری قرار دیدیا تھالیکن پولیس ملک بلال کھر کو9 سالگزرنے کےباوجودگرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔جس پرعدالت نےسابق ایم پی اے اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی موضع کھر غربی میں اراضی نیلام کرنے کا حکم دیا تھاجسکی بولی پہلی بار22 ستمبر 2019 کو ہوئی تھی،جس میں کوئی خریدار سامنے نہ آیا تھاجبکہ اسکے بعد 2بارعدالت کے حکم پر نیلامی کرائی گئی تھی جو کہ کامیاب نہ ہوئی تھی۔اب چوتھی بارگزشتہ پیشی پربھی ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو مرزااورنگ زیب خان نےدوبارہ اس اراضی 233کنال18مرلے واقع موضع کھرغربی نیلامی کاحکم جاری کرتےہوئے16مارچ پیشی پر رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیا ہےجبکہ عدالت نے9سال گزر جانے کے باوجودقاتل کوگرفتار نہ کرنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ کو بھی طلب کرلیا ہے۔دوسری طرف عدالت کے حکم پر چوتھی بارنیلامی 8مارچ بروزبدھ 10بجے دن میونسپل کمیٹی سنانواں میں ہونا تھی جو کہ اسسٹنٹ کمشنر محمداصغر اقبال لغاری کےہائی کورٹ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔اب دوبارہ یہ نیلامی آج 10بجےدن میونسپل کمیٹی سنانواں میں ہوگی۔واضح رہے کہ عدالت نےبولی کیلئےاسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادومحمداصغراقبال لغاری کوکورٹ آکشنر مقررکیاہوہے۔یاد رہےکہ سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرنے اپنے اس بیٹے کی جائیدادبچانے کیلئے اپنےبیٹے بلال کھراور مرحوم بھائی ملک غلام میلادی کھر کیخلاف فراڈسے یہ جائیداد اپنےاوربلال کھر کی بیوی جوملک میلادی کھرکی بیٹی ہےکےنام کرنے کےخلاف عدالت میں کیس کیاہواتھا۔اس وقت کے ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادوفوادعارف نےمذکورہ کیس خارج کرتے ہوئے جائیداد نیلامی کاحکم جاری کیاتھا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں