(قوانین کی دھجیاں)محمد خان بھٹی اورنویدبھٹی چہیتے ٹھیکیدارپرمہربان،ڈیڑھ ارب کے ٹھیکے الاٹ - Baithak News

(قوانین کی دھجیاں)محمد خان بھٹی اورنویدبھٹی چہیتے ٹھیکیدارپرمہربان،ڈیڑھ ارب کے ٹھیکے الاٹ

ملتان(وقائع نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین محمد خان بھٹی اور چیف انجینئر پنجاب نوید بھٹی کی ملی بھگت سے خانیوال میں ایک سو پچاس کروڑ روپے مالیت سے زائد کے منصوبے ،چہیتے ٹھیکیدار کو نواز دیا ۔ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو پر مشتمل جوائنٹ وینچر کو کبیر والا جنگ روڈ فیز ون کے بعد تلمبہ خالق آباد سے مخدوم پور پہوڑاں کبیر والا تک روڈ کا ٹھیکہ دلانے کے لیے ایک طرف پول سسٹم کے ذریعے دس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، دوسری طرف مقابلہ کرنے والے ٹھیکیداروں کا بازو مروڑ کر منصوبہ سے باہر کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں خانیوال میںکبیر والا جنگ روڈ فیز ون کا تخمینہ لاگت75 کروڑ روپے رکھا گیا ۔اسکےبعد تلمبہ خالق آباد سے مخدوم پور پہوڑاں کبیر والا تک روڈ کا تخمینہ لاگت 78 کروڑ رکھا ۔ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو پر مشتمل جوائنٹ وینچر سمیت75ر کنسٹرکشن فرمز پری کوالیفکیشن پراسس میں کامیاب ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو شروع دن سے اس منصوبے پر نظریں جمائے ہوئی تھیں ۔اس جوائنٹ وینچر کو نوازنے کے لیے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجینئر نوید بھٹی ایک پیج پر تھے جن کا منصوبہ صرف اور صرف ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو کوٹینڈرڈ دلانا تھا لیکن دوسری طرف مقابلے میں آنے والے ٹھیکیدار پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے ۔ذرائع کے مطابق پری کوالیفائی کرنے والی کمپنیوں نے لڑائی جھگڑے کےبجائے پرچی کے ذریعے فیصلہ پر اتفاق کیا جس کے بعد حکومتی خزانہ پر شب خون مارنے کے لیے ملتان پبلک سکول روڈ پر واقع ریحان ہاؤس میں سارے ٹھیکیدار اکٹھے ہوئے لیکن شومئی قسمت کروڑوں روپے مالیت کا ٹھیکہ صدیق سننز نامی فرم کے نام نکل آیا جس پر ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو پر مشتمل ٹھیکے دار سٹپٹا گئے۔ انھوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجینئر کو دہائی دی جس کے ٹرائیکا نے صرف اپنے چہیتے ٹھیکے دار کو نوازنے کے لیے پول سسٹم کا ہوا کھڑا کرکے پنجاب بھر کے ٹھیکے کینسل کر دیئے۔ اس موقع پر ایکسین ہائی وے نثار کمبوہ اور ایکسین ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ملتان کو سپیشل اسائمنٹ دی گئی کہ وہ خفیہ طور پر ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو کے مقابلے پر آنے والے ٹھیکیداروں کو پیچھے ہٹنے کا پیغام دیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایکسین خانیوال اور ایکسین ملتان نے مذکورہ جوائنٹوینچر کے مقابلے پر آنے والے ٹھیکیداروں کے درمیان ثالثی کا کردار نبھایا۔ اس ثالثی کے نتیجے میں اسی لاکھ روپے ٹھیکیداروں میں تقسیم کرنے کا وعدہ کیا گیا جب ٹینڈرنگ پراسس شروع ہوا تو طے شدہ سکرپٹ کے مطابق ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو کے مقابلے میں 26 کنسٹرکشن فرمز میں سے صرف دو نے ٹینڈر ڈالے جو کہ مذکورہ جوائنٹ وینچر سے زائد ریٹس پر مشتمل تھے۔ اس طرح ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو کروڑوں روپے مالیت کا کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس سارے کھیل میں شریک ایکسین ہائی وے خانیوال نثار کمبوہ کو مزید توسیع مل گئی۔ ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی اور نوید بھٹی نے یہ کنٹریکٹ ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو دلانے کے لیے اسوقت کے کمشنر ملتان ڈویژن چوہدری اشفاق احمد کو بھی استعمال کیا جنھوں نے سر توڑ کوشش کے بعد اپنا کردار کامیابی سے ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو پر مشتمل جوائنٹ وینچر کے مقابلے میں آنے والے ٹھیکے داروں کو انکوائری کھولنے کی دھمکیاں دے کر باہر نکلنے پر بھی مجبور کر دیا گیا۔ میدان صاف ہوتے ہی ایچ آر کے اور احمد اینڈ کوکو تخمینہ لاگت سے چار فیصد زائد پر ٹینڈر الاٹ کر دیا گیا ۔صرف اسی پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ آگے چل کر سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور چیف انجینئر نوید بھٹی نےان دونوں منصوبوں کی ایڈوانس ادائیگیاں بھی کروا دیں اور کروڑوںروپے کمیشن لیکرچلتے بنے۔ دوسری جانب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے جن افسران نے پول کے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دلانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا انھوں نے ہاتھ کھڑے کر دئیے کیونکہ ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو نے پول کی رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا اس حوالے سے جب چیف انجینئر نوید بھٹی سے رابط کیا گیا تو انھوں نے واٹس ایپ میسج چیک کرنے کے باجود جواب نہیں دیا اور نہ ٹیکسٹ کا جواب دیا۔ اگر سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب، ایکسین ہائی وے خانیوال، ایچ آر کے اور احمد اینڈ کو اپنا موقف دینا چاہیں تو روز نامہ بیٹھککے صفحات حاضر ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں