قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرپی پی رہنماصوبائی الیکشن لڑینگے:احمدمحمود - Baithak News

قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرپی پی رہنماصوبائی الیکشن لڑینگے:احمدمحمود

راجن پور (مشتاق رضوی) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ایک ہنگامی ہدایت آئی ہے کہ این ایز کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے رہائشی صوبائی حلقوں میں پنجاب میں ہونیوالے الیکشن کے سلسلہ میں صوبائی حلقہ کے الیکشن کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے اور اپنے این اے کے دوسرے حلقوں ایک ہوں یا دو ہوں اس میں پارٹی کے دوسرے امیدواروں سے کاغذات جمع کرانے ہوں گے۔اس سلسلہ میں سخت ہدایات کی گئی ہیں کہ اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے کیونکہ پارٹی کے فیصلہ کے مطابق الیکشن کے میدان میں پیپلزپارٹی کی طرف سے بھاری بھرکم امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ پالیسی بنائی گئی ہے کہ این اے کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقہ میں صوبائی الیکشن میں حصہ لیں گے اور اس سلسلہ میں اپنے کاغذات نامزدگی کی کوریج صوبائی آفس، مرکزی آفس اور بلاول ہاؤس بھیجنے کے پابند ہوں گے ۔اس سلسلے میں تمام این اے کے ٹکٹ ہولڈر زکو تاکید کی گئی ہے کہ الیکشن کاغذات جمع کروانے کے ابھی 2دن باقی ہیں۔لہٰذاپارٹی کی طرف سے دی جانیوالی ہدایت کے مطابق اپنے اپنے حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں