لودھراں:اے سی،نمبردارکامبینہ گٹھ جوڑ،17کسانوں کے گھرمسمار - Baithak News

لودھراں:اے سی،نمبردارکامبینہ گٹھ جوڑ،17کسانوں کے گھرمسمار

بہاولپور (رانا مجاہد ڈسٹرکٹ بیورو) با اثر نمبردار چک نمبر 95 ایم لودھراں محمد عثمان منگلہ اور اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اشرف صالح گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا ۔پولیس کی چھتری تلے نائب تحصیلدار شفیق گرداور محمد رمضان اور پٹواری حسن عباس نےغریب کسان محمد نواز ولد واحد بخش کی لاٹ 100 کنال پر زبردستی قبضہ کرنے کیلئے چک نمبر 95 ایم لودھراں میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کے غیر قانونی حکم پر پولیس اور نائب تحصیلدار گرداور اور پٹواری نے غریب کسانوں کے تقریباً 17 گھر مسمار اور تباہ و برباد کردیئے ۔پولیس لودھراں کی پشت پناہی اور مسلح غنڈوں کی بدولت آئے روز ہوائی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بلوچ برادری کے غریب کسانوں پر چک نمبر 95 ایم لودھراں میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اور ” نوگو ایریا” ڈکلیئر کردیا گیا۔ نمبردار کے مسلح غنڈوں نے علاقے میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مظلوم کسانوں کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے حکم پر سابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) آغا ندیم نے سال 1994 میں 10/10 مرلے کے پلاٹس الاٹ کئے اور الاٹمنٹ کی سندات تقسیم کیں اور انتقالات درج کئے غریب کسانوں نے اپنے گھر بنائے جو غیر قانونی طور پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کے حکم پر گرا دیئے گئے ۔ سازش کے لئے نام نہاد نمبردار چک نمبر 95 ایم لودھراں نے غریب کسانوں کے گھر گروانے کیلئے پٹواری، گرداور اور نائب تحصیلدار لودھراں سے جعلی و فرضی رپورٹ مرتب کروائی اور اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اشرف صالح نے موقع پر تصدیق کئے بغیر اور نوٹس بے دخلی دیئے بغیر پولیس کی بھاری نفری بھیج کر گزشتہ روز غریب کسانوں کے گھروں کو مسمار کروادیا اور ستم ظریفی دیکھئے کہ موقع پر کسانوں کو ہوائی فائرنگ کرکے چک نمبر 95 ایم لودھراں سے بھگا دیا گیا ہے جبکہ ان کسانوں کے بیوی بچے تا حال اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں میں موجود ہیں جبکہ مبینہ طور پر نمبردار نے چک 95 ایم میں مسلح غنڈوں کو مسلط کردیا ہے تاکہ مظلوم کسانوں کو چک نمبر 95 ایم لودھراں میں داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ پولیس لودھراں کی سرپرستی اور محکمہ مال لودھراں کی ساز باز سے چک نمبر 95 ایم لودھراں کو مظلوم کسانوں کیلئے ” نوگو ایریا ڈکلیئر” کردیا ہے۔ مظلوم کسانوں پر پہلے ہی نمبردار محمد عثمان منگلہ کی ملی بھگت سے تقریباً 12 جھوٹے مقدمات درج کئے جاچکے ہیں اور تا حال الطاف حسین کسان لودھراں جیل میں قید ہے الطاف حسین کسان پر 7 جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں جبکہ الطاف حسین کی اہلیہ پر 3 جھوٹے مقدمات اور بیٹے محمد ابرار پر 4 جھوٹے مقدمات اور دوسرے بیٹے محمد شیراز طالب علم پر 2 جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں اور اللہ ڈتہ کسان کی بیوی زکیہ بی بی کا بازو بھی نمبردار اور اسکے غنڈوں نے توڑا تھا ۔میڈیکل رپورٹ اور عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور کے حکم کے باوجود پولیس تھانہ صدر لودھراں نے نمبردار محمد عثمان منگلہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور پولیس کی پشت پناہی سے کسان محمد نواز ولد واحد بخش کا رقبہ 100 کنال ہتھیانے کیلئے مزید جھوٹے مقدمات کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مظلوم خاندان کے محمد ابرار اللہ دتہ اور محمد جاوید نے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو جب ثبوت ملکیت دکھائے اور کہا کہ ان کے گھر ناجائز طور پر گرا دیئے گئے ہیں تو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کہ میںکیا کروں اگر تمہارے مکان گرادیئے ہیں تو ؟ ڈپٹی کمشنر نے مظلوم کسانوں کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اشرف صالح سے رجوع کرنے کا مشورہ دیکر ٹرخا دیا ہے۔ مظلوم کسانوں محمد ابرار اور اللہ ڈتہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار محمد عثمان منگلہ نے پولیس ، اسسٹنٹ کمشنر ،نائب تحصیلدار گرداور اور پٹواری حلقہ چک نمبر 95 ایم لودھراں کی ساز باز سے ہماری زندگی تنگ کردی ہے ۔ہمیں اپنے مسمار شدہ گھروں میں موجود بیوی بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ چک نمبر 95 ایم لودھراں کو ہمارے لئے ” نوگو ایریا” بنادیا گیا ہے۔ پولیس بھی ہمارے اور دیگر عزیزوں کے خلاف تقریباً 12 جھوٹے مقدمات درج کرواچکے ہیں اور نمبردار کے مسلح غنڈوں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے مظلوم کسانوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن ملتان ڈی پی او لودھراں سمیت کمشنر ملتان سے ” نو گو ایریا ” ختم کروانے اور تباہی شدہ مکانات دوبارہ تعمیر کرنے اور اسسٹنٹ کمشنر لودھراں وغیرہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں