لودھراں(نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر کی مبینہ میگاکرپشن کے انکشافات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق مئی 2014 میں ایک کروڑ77لاکھ 17 ہزار161روپے،دسمبر2015میں 40لاکھ روپے اورفروری 2016میں15لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کی۔ تفصیل کے مطابق لودھراں محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر محمد بلال کی مبینہ کرپشن سے بنائے گئے کروڑوں روپے کی جائیداد بہاولپور میں بھی سامنے آگئی۔ بلال کے بچے بھی بڑے بڑے سکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔ سرکاری گاڑی کابےدریغ استعمال کیاجاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر محمد بلال نے بہاولپور میں بڑی بڑی سوسائٹیوں میں کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ خرید کررکھےہیں۔ اس کے بچے بڑے بڑے سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنکا ماہانہ خرچہ اسکی تنخواہ سے دوگنا ہے ۔سرکاری گاڑی کا بھی کاغذوں میں بے دریغ استعمال دکھا کر اس کا فیول اپنی گاڑیوں میں استعمال کیاجاتا ہے۔ پٹرول کی مدمیں اخراجات ایکسین سے بھی زیادہ ہیں ۔ذرائع کے مطابق گاڑی مرمت کے اخراجات سالانہ لاکھوں تک پہنچادیئے جاتےہیں۔ ایک ریکارڈ کے مطابق مبینہ طور پر آڈٹ آفیسر نے مئی 2014 میں ایک کروڑ 77لاکھ 17ہزار161روپےکی مبینہ کرپشن کا پیرہ بنایا۔دسمبر2015میں 40لاکھ روپے اورفروری 2016میں15لاکھ روپے مبینہ کرپشن کی گئی۔ بلال سب انجینئر نے مبینہ کرپشن سے لودھراںمیں سابق پولیس لائن کے ساتھ لگ بھگ 70لاکھ روپے کی انویسمنٹ سے آٹاچکی لگارکھی ہے جس میں لاکھوں روپے کی گندم الگ سے سٹاک کررکھی ہے۔ بلال سب انجینئر کی کرپشن کے مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔ لودھراں کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے بلال سب انجینئر کے خلاف انکوائری کرکے سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور اس سے کرپشن سے بنائی گئی جائیداد اور دولت ریکوری کرکے حکومتی خزانہ میں جمع کرانے کامطالبہ کیاہے۔ اس بارے جب بلال سب انجینئر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ یہ سب مجھ پر الزام ہے ،میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کررہاہوں ۔

لودھراں:محکمہ ہائی وے کے سب انجینئرکی مبینہ کرپشن،کروڑوں روپے کمالیے
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں