مال کی چمک سے انتظامیہ اندھی، ملٹی سٹوری عمارت کوسکول ثابت نہ کرسکی - Baithak News
سرکاری آٹا

مال کی چمک سے انتظامیہ اندھی، ملٹی سٹوری عمارت کوسکول ثابت نہ کرسکی

ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی اے انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے بااثر شخص نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی رضا کی سربراہی میں قائم پینل کے سامنے محکمانہ ہیئرنگ کے دوران سکول کی ملٹی سٹوری کمرشل عمارت کو گھر ثابت کرالیا۔ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرنیوالے افسران کی فوج ظفر موج تعمیر کمرشل ہونے کے دعوے کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کمرشلائزیشن فیس سے بھی محروم کرادیا گیا۔ متعلقہ سائٹ نیو شاہ شمس کالونی کے مکینوں کا رہائشی علاقے میں کمرشل تعمیر کیخلاف احتجاج بھی دھرا کا دھرا رہ گیا۔ بااثر سکول مالک نے اس سے قبل ایم ڈی اے عملہ کے ساتھ ساز باز کرکے مذکورہ رہائشی پلاٹ پر رہائشی نقشہ پاس کرایا۔ جب اس نے ملٹی سٹوری سکول کی کمرشل عمارت کھڑی کی تو ایم ڈی اے حکام نے اسکا رہائشی نقشہ منسوخ کردیا۔ بعد میں عدالت کے حکم پر محکمانہ ہیئرنگ کے دوران تعمیر کو رہائشی مان لیا گیا۔ذرائع کے مطابق جب تک ڈیل نہیں ہوئی اس وقت تک ایم ڈی اے حکام سکول مالک کو ناجائز تعمیر پر نوٹس اور تعمیر رکوانے پر لگے رہے۔جب معاملات طے ہوگئے تو نقشہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا اور گرائی کی کارروائی بھی داخل دفتر کردی گئی۔ اس حوالے سے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کمرشلائزیشن محمد اشرف سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے چارج لینے سے پہلے محکمانہ ہیئرنگ کے دوران متعلقہ افسر بلڈنگ کو کمرشل ثابت نہ کرسکے۔جب تک باضابطہ سکول ان آپریشن نہیں ہوجاتا اس وقت تک کارروائی کرنا مشکل ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں