مظفرگڑھ ( نامہ نگار)محکمہ تعلیم میں افسرشاہی عروج پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم کے مبینہ فرنٹ مین کلرک کی نجی اکیڈمیوں سے50 ہزار وصولی کا انکشاف جبکہ غیرقانونی طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے نجی سکولوں کی رجسٹریشن مبینہ سرکاری فنڈز میں خوردبرد کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ سے قبل آمدن سے زائد اثاثے بنانے کیلئے 3 رکنی ٹیم تشکیل، خوشامدی ٹیچر سرفہرست، بااثر ٹیچر نے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کی جانب سے کی جانیوالی انکوائری کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینکوا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابقہ دور میں سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم کا میگا کرپشن سیکنڈل منظر عام پر آچکاہے ۔مظفرگڑھ جھنگ روڈ ، ملتان روڈ سمیت ودیگر علاقوں میں بےنامی جائیدادیں بنالیں جبکہ بیٹے کو موٹرکارشوروم مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازیخان میں انویسمنٹ جبکہ خوشامدی فرنٹ مین ٹیچر نیاز احمد نے مبینہ طور پر فیصل سٹیڈیم کے نزدیک 20 لاکھ سے زائد مالیت کی کوٹھی خرید لی۔ ذرائع نے بتایا کہ مظفرگڑھ ایجوکیشن دفتر میں جنگل کا قانون مترادف ہے۔ چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی بناء پر خودساختہ سزائیں مبینہ منتھلی کے عوض من پسند تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں محمد اسد، بشیرخان، جعفرحسین، عاصم ، خرم روکھڑی، خادم حسین، عبدالرزاق ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مظفر گڑھ محکمہ تعلیم کے دفتر میں عرصہ دراز سے ناجائز پرکشش سیٹوں پر قابض مبینہ راشی افسران و ملوث عملہ کیخلاف خفیہ تحقیقات کرتے ہوئے محکمانہ قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم مظفرگڑھ میں سنگین بے ضابطگیاں اور کرپشن، ہر کام کا علیحدہ ریٹ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں