محکمہ صحت مظفرگڑھ دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار

  • Home
  • ملتان
  • محکمہ صحت مظفرگڑھ دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار
محکمہ صحت

ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت مظفر گڑھ ہر آنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لئے سونے کی چڑیا ثابت ہوتا رہا ہے۔ کرونا پرچیز، کوٹیشن ورک ،میگا پروکیورمنٹ، فیول خریداری کے بعد اب ہیلتھ کونسل کابجٹ بھی کرپشن کی زد میں آگیا ۔سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض گوپانگ نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتہائی ناقص آئی ٹی ٹیبلیٹس خرید کر زبردستی دیہی مراکز صحت کو تھونپ دئیے.

جو کہ چند دنوں میں ہی جواب دے گئے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سابق چیف آفیسر فیاض گوپانگ کے خلاف انکوائری شروع کر دی جو مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ذرائع کے مطابق چیف آفیسر ڈسڑکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ فیاض گوپانگ نے اپنی تعیناتی کے دوران ضلع بھر کے بی ایچ یو سے ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے دو سے اڑھائی لاکھ روپے اٹھائے.

محکمہ صحت

جس میڈیکل آفیسر نے ہیلتھ کونسل کا بجٹ سی ای او فیاض گوپانگ کو دینے میں لیت و لعل سے کام لیا تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ واضح رہے کہ ہیلتھ کونسل کا بجٹ دیہی مراکز صحت کے معمولی اخرجات کے لیے مختص ہوتا ہے اور یہ کسی دوسری صورت خرچ نہیں ہو سکتا لیکن فیاض گوپانگ نے اپنے دور میں پونے دو کروڑ روپے لیکر ٹیبلیٹ اور پرنٹر کی خریداری پر اڑا دئیے.

ذرائع کے مطابق اس خریداری کے لیے نہ تو پیپرا رولز پر عمل کیا گیا. اور نہ ٹیبلیٹ کی کوالٹی کا مد نظر رکھا گیا۔ اسی طرح ٹیبلیٹ کی انسپکشن کی لئے کسی قسم کی ٹیکنیکل کمیٹی بھی نہ بنائی گئی. مخصوص ٹھیکدار کو کو بلا کر پرنٹر اور ٹیبلیٹ خرید لیے گیے. جس کے بعد دیہی مراکز صحت سے زبردستی وصولی بھی حاصل کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق جو ٹیب خریدے گئے ہیں. مارکیٹ میں ان کی قیمت پچیس سے تیس ہزار تک ہے. جبکہ کاغذات میں ان کیقیمت اسی سے نوے ہزار روپے تک دکھائی گئی۔ اسی طرح پرنٹر کی قیمت میں بھی بھاری مارجن سے کرپشن کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں میں انکوائری بھی چل رہی ہے. جو چھ ماہ گزرنے کے باوجود مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی

اس حوالے سے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسڑکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرفیاض گوپانگ نے اپنے موقف میں کہا ہے. کہ یہ خریداری میرے دور میں ہوئی ہے. لیکن میری پوسٹنگ سے پہلے اور میرے ٹرانسفر ہونے کے بعد بھی اسی طرح کی خریداری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا قانونی طورپر ہیلتھ کونسل کا بجٹ اس طرح کی خریداری پر خرچ ہوسکتاہے ۔محکمہ صحت

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?