
ڈیرہ غازی خان(راؤ محمد فیاض راجپوت )ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل سےانکے آفس میں ڈیرہ غازیخان کے علمائے کرام کے وفد نے احترام رمضان المبارک کے حوالے سے ملاقات کی۔ تنظیم اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مولانا عبداللطیف تونسوی۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ جسمیں ضلع کےامن وامان کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علمائے کرام کےتعاون کے بغیر امن وامان ممکن نہیں۔ مذہبی ہم آہنگی اور منبر ومحراب سے امن کادرس ضروری ہے۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ مساجد، عبادات اور ماحول روزہ سےمنور ہوجاتا ہے۔اس موقع پر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ رمضان المبارک آر ڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔
علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ دن کو روزہ کے احترام میں تمام ہوٹل، پان شاپ ،چھولے چاول، سموسے پکوڑے اور شربت کے ٹھیلے بند ہونے چاہئیں۔ کھلےعام کھانے پینے والے روزہ خوروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں۔ رات کو تراویح کے احترام میں سینماؤں ، سپیکر، ڈیک، شور شرابے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ احترام رمضان المبارک شعائراسلام میں سے ہے۔ملک میں قیام امن اور خوشحالی کیلئے احترام رمضان المبارک ازحد ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے علمائے کرام کو مکمل یقین دہانی کرائی ۔ مساجد، مدارس میں ملک میں قیام امن اور استحکام کیلئے دعاکی درخواست بھی کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنما محمداکرم خان لودھی، حافظ عبیداللہ ملغانی ،یونس خان کھلول ،جمعیت طلبہ اسلام کے رہنما فخر عباس عمرانی بھی موجود تھے۔
Leave a Comment