ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان نے مردم شماری کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 25 کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کی ایک ماہ کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سی پی او ملتان رانا منصورالحق کو شکایت موصول ہوئی کہ پولیس ملازمین مردم شماری ڈیوٹی پر موجود نہ ہیں جس پر سی پی او ملتان نے انکوائری کروائی تو بات سچ نکلی جس پر انہوں نے طارق محمود، ناصر جاوید، خضر حیات، نجف ریاض، ذولقرنین شاہ، غلام مصطفیٰ، عدنان طارق، عبدالرحمن اور محمد علی ندیم سمیت 25 پولیس ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مذکورہ پولیس ملازمین مختلف تھانوں،گارد اور ریزرو میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

مردم شماری ڈیوٹی سے غیرحاضری،25پولیس ملازمین کی تنخواہیں بندکرنے کاحکم
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں