مردم شماری کے نام پرگاڑیوں کاحصول،یومیہ لاکھوں خوردبرد - Baithak News

مردم شماری کے نام پرگاڑیوں کاحصول،یومیہ لاکھوں خوردبرد

بہاولپور (رانا مجاہد ڈسٹرکٹ بیورو) مردم شماری کے نام کرایہ پر گاڑیوں کا حصول ، یومیہ لاکھوں روپے کی کرپشن منظر عام پر آگئی مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر بہاولپور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خیر پور ٹامیوالی اور اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور نے عملہ مردم شماری کیلئے پرائیویٹ طور پر ٹرانسپورٹ ہائی ایکس وغیرہ فی گاڑی 6000 روپے یومیہ کرایہ پر حاصل کرکے 28 فروری تا یکم اپریل مردم شماری کیلئے عملہ مردم شماری اساتذہ وغیرہ کو فراہم کرنا ہیں ذرائع کے مطابق تینوں اسسٹنٹ کمشنر حضرات کے متعلقہ اہلکاروں نے جزوی طور پر چند گاڑیاں کرایہ پر حاصل کیں مگر ریکارڈ پریومیہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر بہاولپور کی جانب سے 38 گاڑیاں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خیر پور ٹامیوالی کی جانب سے 22 گاڑیاں اور اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کی جانب سے 35 گاڑیاں یومیہ کرایہ پر حاصل کردہ ظاہر کی جارہی ہیں اگرچہ اس ” ہوشرباء کرپشن ” بارے دو روز قبل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو آگاہ کیا جاچکا ہے مگر تاحال مبینہ طور پر جزوی گاڑیوں کے عوض سالم گاڑیوں کا کرایہ وصولی کے بلز اور فیلڈ میں گاڑیوں کی موجودگی بارے کسی قسم کی تحقیقات منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں