ملتان،خان گڑھ(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم نے سیوریج منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہونے پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفر گڑھ کے 3 افسران کو ملازمت سے برطرف جبکہ 1 افسر کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں سیوریج کی سکیم میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر ایم ڈی اے کے سابق ڈی جی قیصر سلیم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ انہوں نے انکوائری میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ ایکسین امجد سلیم،ایس ڈی او طالب حسین اور سب انجینئر شاہد نعیم اختر کو ملازمت سے برطرف جبکہ ایس ڈی او لطیف احمد کو جبری ریٹائر کرنے کی سفارش کی جس پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم نے پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کرکے ان افسران کی برطرفی اور جبری ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کردیا۔ ان افسران سے اڑھائی کروڑ روپے کی ریکوری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مظفرگڑھ:سیوریج منصوبوں میں کروڑوں خوردبرد،3افسربرطرف
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں