ملتان (انویسٹی گیشن سیل) سابق ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی عنان قمر کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع کونسل مظفر گڑھ کے میگا کرپشن سیکنڈل سے کلین چٹ حاصل کرنے والےاکاؤنٹنٹ زوہیب حمید کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر کے احکامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زوہیب حمید کی گرفتاری نے مظفر گڑھ میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور عوامی راج پارٹی کو متحد کر دیا،تحریک انصاف کے علمدار قریشی، خرم لغاری ،اشرف رند ،ن لیگ کے سلطان محمود ہنجرا ،حماد نواز ٹیپو، عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ،پیپلزپارٹی کے ارشاد سیال میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ان عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال شروع کر رکھا ہے ہر ایک کی کوشش ہے کسی صورت زوہیب قریشی انکے رازوں سے پردہ نہ اٹھا دے۔انہوں نے کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن کے مرکزی کردار میں گرفتار زوہیب حمید کو رہا کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے۔ زوہیب حمید کی گرفتاری نے اینٹی کرپشن سرکل مظفر گڑھ کو بھی بہت بڑی اے ٹی ایم سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق زوہیب حمید ضلع مظفر گڑھ میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کر رہا ہے گزشتہ ایک سال کے دوران بوگس ادائیگیوں کے حوالے سے زوہیب حمید نے ضلع کونسل مظفر گڑھ میگا سکینڈل کی بنیاد رکھی ۔ذرائع کے مطابق زوہیب قریشی بنیادی طور پر سکیل 14 کا ایک کلرک ہے لیکن سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ اکرم چانڈیہ کا دست شفقت ملنے کے بعد انھیں ٹی او ایف کا چارج مل گیا جس کے بعد زوہیب قریشی نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ اسی دور میں چیئرمین اکرم چانڈیہ اور زوہیب حمید نے شہر کے دل میں واقع میونسپل کمیٹی کے سکول کو دن دیہاڑے فروخت کر دیا ۔قانونی طور پر سکول کی اراضی کمرشل نہ تو فروخت ہو سکتی ہے اور نہ کمرشل سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو سکتی ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے مافیا نے سکول فروخت کرکے مظفر گڑھ کے شہر کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے ہی بند کر دئیے۔ اسی دوران زوہیب قریشی نے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اکرم چانڈیہ کی مبینہ سی او یونٹ آفس کی اراضی پر فرضی دکانیں ظاہر کرکے اربوں روپے مالیت کی زمین کوڑیوں کے مول فروخت کر دی۔ جب خریدار لاکھوں روپے مالیت کی رسیدیں لیکر ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں دہائی دینے پہنچے تو وہاں نیا انکشاف سامنے آیا۔ خریداروں کو لاکھوں روپے وصول کرکے جو رسیدیں دیں گئیں وہ سب جعلی نکلیں کیونکہ زوہیب حمید نے اپنے دستخط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس طرح کروڑوں روپے ادا کرکے متاثرین آج بھی انصاف کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کونسل مظفر گڑھ میں آنے کے بعد زوہیب قریشی نے ایک مرتبہ پھر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو حاضریاں دینا شروع کر دیں۔ انکے ڈیروں کے اخراجات اٹھانے کے لیےبوگس کوٹیشن ورک ظاہر کرنا شروع کر دیا ۔گاڑیوں کیے اخراجات ادا کرنے کے لیے ضلع کونسل کے فنڈز پر شب خون مارتا رہا جب سابق ڈپٹی کمشنر کو زوہیب قریشی اور دیگر افسران کی میگا کرپشن کے حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی تو انھوں نے گزشتہ سال جولائی میں اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھیجا جس پر اس مافیا نے پانچ ماہ تک کارروائی ہی نہیں ہونے دی۔ اسی دوران علی عنان قمر نے اندر خانہ مبینہ طور پر مک مکا کے بعد اینٹی کرپشن کو ایک اور مراسلہ بھیجا جس میں سے زوہیب قریشی کا نام نکال دیا گیا ذرائع کے مطابق دوسرے ریفرنس کے بعد اینٹی کرپشن حرکت میں آئی کیونکہ ان کے لیے اے ٹی ایم سمجھے جانے والے زوہیب قریشی کا نام ریفرنس سے نکل چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل مظفر گڑھ ضلع کونسل مظفر گڑھ میگا سیکنڈل کی تحقیقات ایک طے شدہ سکرپٹ پر کام کر رہی تھی جس کے مرکزی کرداروں چیف آفیسرز رائے ظفر، اقبال خان ، عثمان جاوید سرویا ،ڈسڑکٹ فنانس آفیسر چوہدری تنویر عالم، اکاؤنٹنٹ زوہیب حمید ، آڈٹ آفیسر ملک ریاض کھکھ ، آڈٹ آفیسر ملک طارق، ایکسین بلال قریشی، سب انجینئر نادر حسین سب انجینئر منیر احمد و دیگر شامل ہیں ۔پی اے طارق اقبال ( ڈپٹی کمشنرز کے جعلی سائن کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن میں دو ایف آئی آر درج ہوئی ہیں 38/15 , 31/15) و دیگر افسران شامل ہیں کے خلاف فرینڈلی کارروائی کی جا رہی تھی اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مرکزی کردار ہی انکوائری کرتے نظر آرہے ہیں لیکن اچانک اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر حرکت میں آگیا جس کے احکامات پر اکاؤنٹنٹ زوہیب قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زوہیب قریشی کی گرفتاری نے مظفر گڑھ میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، عوامی راج پارٹی ، پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندوں کے چھکے چھڑا دیئے کیونکہ زوہیب قریشی کی زبان کھلنے کی صورت میں بڑے بڑے کرداروں کے چہروں سے نقاب الٹ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق زوہیب کی گرفتاری کے بعد ن لیگ اور عوامی راج پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرزنے پورا زور لگا رکھا ہے لیکن رات گئے ملزم زوہیب قریشی کو لاہور شفٹ کر دیا گیا ۔مظفر گڑھ کے شہریوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ میونسپل کمیٹی سکول کی اراضی سیکنڈل اور سی او آفس اراضی سیکنڈل کی انکوائری کرائی جائے۔ جب زوہیب قریشی کے خلاف علیحدہ سے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ اس حوالے سے جب سابق چیئر مین اکرم چانڈیہ سے مؤقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی اور ٹیکسٹ کا جواب بھی نہیں دیا ۔جبکہ مسلم لیگ ن کے حمادنوازٹیپو اورسلطان محمود ہنجرا،پی پی کے ارشاد سیال،پی ٹی آئی کے علمدار قریشی، خرم لغاری ،اشرف رندسمیت دیگرنے کال اٹینڈنہ کی۔

(مظفرگڑھ ضلع کونسل) میگاکرپشن سکینڈل،مرکزی کرداراکائونٹنٹ گرفتار،4سیاسی جماعتوںکے نمائندوں کووختہ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں