
ملتان،ڈیرہ غازی خان،شجاع آباد،احمدپورشرقیہ(وقائع نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر)مفت آٹانہ ملنے پرشہریوں کااحتجاج،یوٹیلیٹی سٹورزپراشیابلیک میں فروخت،کمشنرڈیرہ نے آٹاکی فراہمی کیلئے فلورملزکو24گھنٹے کھلارکھنے کاحکم دیدیا۔ملتان سے وقائع نگارکے مطابق یڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کے ریلیف پیکج کے تحت لگائے گئے مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے رحیم یار خان اور صادق آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کے ہمراہ قاسمی میرج لان رحیم یار خان اور عسکری پارک صادق آباد میں قائم مفت آٹا تقسیم پوائنٹس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز انزا عباسی اورحماد حامد نے آٹا تقسیم کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے ضلع رحیم یار خان میں آٹا تقسیم پوائنٹس انتظامات کو بہترین قرار دیا اور کہا کہ آٹا تقسیم پوائنتس پر زیادہ رش نہ ہونے دیا انتظامیہ کی کامیابی ہے۔ڈیرہ غازی خان سےڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پرماہ رمضان میں مفت آٹا شہریوں میں فراہم کیاجارہاہے.
مفت آٹا
جس کے لئے سخی سرور اور کوہ سلیمان کے علاقوں میں بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سے کاوئنٹر قائم کردئیے ہیں۔ سخی سرور میں سرکل آفیسر حافظ محمد یوسف لغاری ،ایس ایچ او تھانہ سخی سرور لیاقت عباس لغاری ،محررساجد لغاری کی نگرانی میں مکینوں میں آٹا تقسیم کیاجارہاہے جبکہ راکھی گارج میں ایس ایچ او راکھی گارج حبیب خان لغاری کی نگرانی میں مفت آٹا کی ترسیل جاری ہے جبکہ فورٹ منرو میں بھی تھانہ فورٹ منرو میں ایس ایچ او باقر خان لغاری نے کاونٹر قائم کئے جہاں پر پرامن طریقہ سے مفت آٹا مکینوں میں فراہم کیاجارہاہے۔ ماہ رمضان شروع ہوتے ہی ڈیرہ غازی خان کے یوٹیلیٹی سٹور کے منیجر آپے سے باہر ہوگئے. سستی اشیاء خریدنے کے لئے آنے والوں سے بدتمیزی سے پیش آنا شروع کردیا.
ذرائع کے مطابق بلاک 8 ،گولائی کمیٹی،پیرقتال روڈ،چوک چورہٹہ مانکہ کینال روڈ ،کالج روڈ پر قائم یوٹیلیٹی سٹور کے منیجر لائن میں لگے شہریوں کی بجائے آٹا ،گھی، چینی بلیک میں فروخت کررہے ہیں ،جب بھی کوئی شہری آٹا گھی چینی لینے جائے پہلے تو گھنٹوں لائن میں کھڑا کیا جاتاہے اگر لائن میں لگے شہریوں سے گستاخی ہوجائے تو کہتے ہیں کمپیوٹر خراب ہے یا آٹا گھی چینی نہیں ہے کاکہ کر ٹرخا دیا جاتاہے اگر کوئی شخص توں تکرار پر آئے تو انہیں آٹا گھی چینی کے ساتھ دیگر اشیاء خریدنے پر مجبور کیا جاتاہے اگر پھر بھی کوئی شہری آٹا گھی چینی کا اصرار کریں تو دھمکیوں اور بدتمیزی پر اتر آتے ہیں.
شہریوں کااحتجاج
شہریوں فخرالزمان،عبداللہ ،ابوبکر صدیق، عبدالرحمن نے ایک ہی سٹور پر عرصہ سے تعینات منیجروں کی تبدیلی اور شہریوں کو مکمل ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیںوفاقی حکومت نے مفت آٹا فراہمی کے ساتھ سفید پوش طبقہ پر بم گرادیا 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 کی بجائے 1160 روپے جبکہ 15 کلو کا تھیلا 1980 روپے میں فروخت ہونے لگا کھلا آٹا 150 روپے کلو سے بھی بڑھ گیا ۔ شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکمرانوں پر برس پڑے، تحریک انصاف نے بھی وفاقی اور نگران حکومت کوظالم حکومت قرار دیا ۔جماعت اسلامی کے رہنما حسنین فراز نےکہا مفت آٹا فراہم کرکے حکومت نے عوام کو بھکاری بنادیا ۔ تحریک انصاف کی رہنما رقیہ رمضان ایڈوکیٹ نےکہا امپورٹڈ حکومت عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
مزدور یونین کے صوبائی ممبر مرزا عیسی نےکہا مزدوروں کی تنخواہیں وہی پر موجود ہے۔ مگر مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے ملا۔ شہریوں عبدالمقیت گورمانی،عقیل خان،وسیم سلفی،قاری شکیل الرحمن نے وفاقی حکومت اور نگران حکومت سے مطالبہ کیاہے۔ وہ غریب اور سفید پوش طبقہ کو خودکشیوں سے بچاتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کریں۔ دریں اثناکمشنرڈیرہ نے رمضان پیکیج کے آٹا کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے۔ فلور ملز کو 24 گھنٹے چالو رکھنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ناقص آٹا کی تیاری پر فلور مل کا کوٹہ معطل کردیا جائیگا۔یہ ہدایات کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آٹا سنٹرز کے معائنہ کے دوران جاری کیں ۔انہوں نے رمضان پیکج کے تحت ماڈل بازار،آرٹس کونسل اور آٹا کی تقسیم کے دیگر مراکز کے اچانک دورے کئے۔
یوٹیلیٹی سٹورزپراشیابلیک میں فروخت
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ ،اے سی آر محمد عامر جلبانی۔ اے سی صدر عثمان غنی،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم اور دیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر ڈی جی خان نے سنٹرز میں آٹا کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ لوگوں سے بھی معلومات لیں اور سروس کاونٹرز پر موجود عملہ کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ کمشنر ڈی جی خان نے میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا تقسیم سنٹرز میں پبلک ایڈریس سسٹم بھی فعال کرادئیے گئے۔ مراکز میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے بھی احکامات دئیے ہیں۔ شجاع آبادسےکرائم رپورٹر کے مطابق تحصیل شجاع آباد کے سب سے بڑے موضع یونین کونسل کھاکھی پنجانی اور یونین کونسل جلالپور کھاکھی مفت آٹا پوائنٹ نہ ہونے سے ہزاروں مستحق افراد سہولت سے محروم ہیں۔
متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے جب بات کی گئی۔ تو اسسٹنٹ کمشنر نے ٹال مٹول کرنے کے بعد کوئی منظوری نہ دی۔ اور کہا کہ میں اب منظور نہیں کروں گا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا۔ کہ کھاکھی پنجانی کی آبادی تقریباً 20 ہزار اور یونین جلالپور کھاکھی کی آبادی تقریباً 18 ہزار ہے۔ انہوں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیاہے کہ ان دونوں یونین کونسلزمیں مفت آٹا پوائنٹ بنایاجائے۔
احمدپورشرقیہ سےسپیشل رپورٹر کے مطابق ڈیرہ نواب صاحب کے شہریوں۔ صابر حسین محمد عقیل محمد جمیل رضوان بھٹی محمد سفیان۔ محمد ریحان اور شفیق الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کہ ڈیرہ نواب صاحب میں ایک دن کے لئے آٹا مفت تقسیم کیا گیا۔ مگر اس کے بعد فلور ملوں نے اپنے چہیتوں کو آٹا دینا شروع کر دیا۔ اور ہمیں نظر انداز کرکے دوسرے دکانداروں کو مفت آٹے کی تقسیم شروع کروا دی۔ حکام نوٹس لیں۔
Leave a Comment