
ملتان،راجن پور(سٹاف رپورٹر، سٹی ربورٹر,طوفانی بارشیں)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، ہر طرف جل تھل ہوگیا۔ ملتان کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 22 سے 24 مارچ تک پہلے کی طرح زیادہ شدت کی بارش شو کررہے ہیں۔ذیادہ بارش تحصیل جام پور، راجن پور اور ان کے مضافات میں ہوگی جبکہ تحصیل روجھان میں باقی علاقوں کی نسبت کم ہوگی۔اس سلسلے میں ژالہ باری اور آندھی کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ اس سلسلہ کے بعد ایک اور سلسلہ 28 مارچ کو داخل ہونے کی توقع ہے۔
ملتان شہر و مضافات میں تیز بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے خنکی بڑھ گئی۔ نشیبی علاقوں اور کچی آبادیوں میں پانی جمع ہوگیا. شہر کی اندرونی علاقوں کی سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔ گندم کی فصل اور سبزیوں کو طوفانی بارشیں اور ژالہ باری سے شدی نقصان ہونے کے ساتھ آموں کے باغات بھی بری طرح متاثر ہوئے۔پیداوار میں شدید کمی آنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ بارش اور ژالہ باری سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی.
ژالہ باری
گیس،پانی کی فراہمی میں بھی تعطل پیدا ہوا۔ بارش اور ژالہ باری سے ملتان سمیت پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ ٹرینیں بھی لیٹ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقوں کڑی جمنداں،شاہ رکن عالم کالونی،سمیجہ آباد،جنرل بس سٹینڈ،وہاڑی چوک بہاولپور بائی پاس و دیگر ملحقہ علاقوں میں 42 ملی میٹر تک بارش ہوئی جبکہ چونگی نمبر 9،بوسن روڈ،کچہری چوک، ایم ڈی اے و دیگر علاقوں میں 20 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے. جس سے کھڑی فصلوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ ملتان شہر و مضافات میں تیز بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے خنکی بڑھ گئی۔ اولے پڑنے سے گندم کی تیار فصلیں تباہ ہو گئیں۔ وہاڑی ، میلسی ،گڑھا موڑ، خانیوال ،جہا نیاں ،ملتان، خیر پور کے علاقے شدید متاثرہوئے۔ علاوہ ازیں ملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی. منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیا. اور تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا۔
فصلیں تباہ
اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ چونگی نمبر 9 . سمیجہ آباد،بوسن روڈ، ایل ایم کیو روڈ،پرانا بہاولپور روڈ،نشتر روڈ،معصوم شاہ روڈ،ابدالی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ. کرکے نکا سی آب کے انتظامات کو چیک کیا اور ڈسپوزل سٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا. افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے اہم شاہراہوں میٹرو روٹ سمیت نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرنے کی ہدایت کی.
انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے. سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی. انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی بھی ہدایت کی. ڈائریکٹر ورکس نے اس دوران ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی. رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 18ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ پر21 ملی میٹرجبکہ کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر سب سے زیادہ 42ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی ننکاسی تک تمام افسران و ملازمین کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے. اور آئندہ بارش کی پیشنگوئی کے باعث الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا۔
Leave a Comment