ملک بھرمیں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے سے منایاجائیگا

یوم دفاع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )پاکستان بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے. اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جائے گا. قوم مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے. یوم دفاع وشہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہارکرنا ہے. 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبورکی۔

لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا. اس موقع پرمساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی وخوشحالی۔ اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی بھارت کے جابرانہ۔ چنگل سے آزادی کی دعائیں مانگی جائیں گی. شہدا کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی. دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21/21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

آج کا اخبار

ریکارڈ میں ردوبدل،سابق ایم پی اےعلمدار، اینٹی کرپشن طلب

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)ریکارڈ میں رد و بدل کرکے گورنمنٹ لینڈ کو جعلسازی سے کروڑوں میں فروخت کرنے کا الزام اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اور ان کے بھائی کو طلب کرلیا۔ سابق ایپی اے عملدار قریشی اور ان بھائی نے محکمہ انہار کی اراضی کا برجی۔ قلعہ نمبرز میں ملی بھگت سے رد بدل کرائی اور رقبہ فرنٹ پر لا کر کروڑوں روپے میں پٹرول پمپ بنانے والی پارٹی کے ہاتھ فروخت کردیا

۔ انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے اس معاملے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے اکیس مارچ کو طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق علمدار قریشی نے ملازمین محکمہ مال سے ساز باز ہوکر جعلسازی کی اور محکمہ انہار کے رقبے کے برجی، قلعہ نمبرز جعلسازی سے تبدیل کئے۔ عملدار قریشی پی پی 277 مظفر گڑھ کے سابق ایم پی اے ہیں جن کا تعلق پیٹی آئی سے ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ طلب کیا ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?