ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)مارچ کا دوسرا ہفتہ شروع مگر میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی نہ ہوسکی۔ پنشنرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئےجبکہ بڑھائی جانیوالی پنشن بھی نہ دی گئی۔ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں کا جیسا سلوک بند کیا جائے۔ پنشنرز کو فوری پنشن جاری کی جائے دیگر صورت میں ریٹائرڈ ملازمین اپنے بال بچوں کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کریں گے۔ یہ بات ریٹائرڈ ملازمین میونسپل کارپوریشن کے اتحاد اور میونسپل ورکرز کے رہنما محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ غازیخاناور چیف آفیسر کارپوریشن کو فوری اس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں پنشن کی ادائیگی میں ہفتوں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔

میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ ہوسکی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں