تونسہ شریف(سلیم ناصر گورمانی)میونسپل کمیٹی تونسہ میں خلاف قانون تقرریوں کا معاملہ ۔ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف کو معاملہ کی سنگینی پر ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی تونسہ شریف میں کچھ عرصہ قبل ٹیوب ویل آپریٹرز اور درجہ چہارم کی دیگر اسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی گئی تھیں ۔جن میں سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مختیار احمد جتوئی نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مستحق لوگوں کو نظرانداز کر دیا تھا۔ میرٹ کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز پر شہریوں حافظ سید نعمان مصطفیٰ اور محمد ارشد محمود گورمانی نے غیر قانونی تقرریوں کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر تونسہ کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ چیف آفیسر تونسہ کے پاس ایڈیشنل چارج ہے اور ایڈیشنل چارج آفیسر تقرریوں کا مجاز نہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر تونسہ شریف معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور پٹیشنرز کے علاوہ دیگر تمام متاثرین کو بھی سماعت کریں اور ایک ماہ کے اندر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں اور کارروائی سے متعلق معزز عدالت کو بھی آگاہ کریںلیکن اسکے باوجود بھی کاروائی نہیں ہوئی جس پر حافظ سید نعمان مصطفیٰ ،ارشد محمود نے توہین عدالت کی رٹ دائر کی جس پر جسٹس عابد حسین چٹھہ نے جمیل احمد جمیل ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے26 جون کو طلب کر لیا ہے۔

میونسپل کمیٹی تونسہ، غیرقانونی تقرریوں کامعاملہ ،ایک ماہ میں کارروائی نہ ہوسکی،ڈی سی ڈیرہ کوتوہین عدالت کانوٹس
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں