
ملتان(سٹی رپورٹر،چھاپہ)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے سپرنٹنڈنٹ ندیم گوندل نے ناغے کے روز سرکاری سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر ذبحہ کئے گئے بیمار اور لاغر جانوروں کا بھاری سٹاک پکڑ لیا۔ ذبحہ کرنے کے لئے لائے گئے آخری سانس لینے والے جانوروں کا ٹرک بھی شکنجے میں آگیا۔پنجاب حکومت کی طرف سےسرکاری سلاٹر ہاؤس میں منگل اور بدھ کو ناغہ کیا جاتا ہے۔
سلاٹرننگ کی اجازت نہیں مگر اندرون شہر سے تعلق رکھنے والے قصاب مافیا نے اپنے علاقوں میں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل کارروائیاں ہونے پر بیمار اور لاغر جانوروں کو ٹرکوں پر لاد کر ناغے کے روز سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ذبحہ کرکے شہر بھر کے ہوٹلوں،سپر مارکیٹ،چپلی کباب و باربی کیو کے دیگر ریسٹورنٹس چلانے والوں کو یہیں سے سپلائی شروع کر رکھی ہے۔ اپنے علاقے میں ناغے کے روز گوشت بیچنے پر پابندی اور ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں۔ کے خوف سے قصاب سلاٹر ہاؤس میں ہی گوشت بیچ دیتے ہیں۔ جب سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ناغے کے روز قصاب مافیا کو اندر داخل ہونے کی اجازت۔ دینے کے حوالے سے چوکیدار ارشاد سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا۔ کہ یہ قصاب کئی ماہ سے ناغے کے روز سرکاری سلاٹر ہاؤس میں جانور ذبح کررہے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع نے بتایا۔ کہ سلاٹر ہاؤس کی ڈیوٹی پر تعینات سرکاری اہلکار الیاس قریشی اور دلبر خان کی آشیر باد سے ناغے کے۔ روز سرکاری سلاٹر ہاؤس میں پابندی کے باوجود قصاب مافیا کی طرف سے سلاٹرننگ کی جارہی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ندیم گوندل نے سرکاری سلاٹر ہاؤس پر ناغے کے روز جانوروں کو۔ ذبح کرنے اور ان کی سہولت کاری کرنے والے سرکاری اہلکاروں الیاس قریشی۔ دلبر اورقصابوں کے خلاف رپورٹ تیار کرکے اے سی سٹی کو ارسال کردی ہے۔
Leave a Comment