ملتان(خصوصی رپورٹر)سابق پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث نشتر ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کا 60 بستروں پر مشتمل غیر فعال نیونٹالوجی وارڈ کے فعال ہونے کی امید روشن، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر نصرت بزدار کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سیکرٹری صحت نے ابتدائی طور پر 19 افراد کے عملے کی منظوری دیکر نیونٹالوجی یونٹ کو فوری جزوی فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،تفصیل کے مطابق مخیر افراد کی مدد سے نشتر ہسپتال کے امراض اطفال وارڈ انیس کی بیسمنٹ میں سابقہ ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ وقار، ڈاکٹر نصرت بزدار اور ڈاکٹر ساجد اختر کی جانب سے کی گئی کاوشوں کے باعث نوزائیدہ بچوں کے لئے 60 بستروں پر مشتمل نیونٹالوجی یونٹ چند سال قبل تعمیر کر دیا گیا تھا تاہم سابقہ پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی اور ملتان کے منتخب سیاسی نمائندوں کی جانب سے موثر آواز بلند نہ کئے جانے پر سٹاف کی بھرتی نہ ہونے کے باعث نہ صرف کئی سال تک غیر فعال رہا بلکہ اب مختص جگہ پر بچوں کے نیفرالوجی وارڈ کو منتقل کر کے بچوں کے ڈا ئیلسز شروع کر دئیے گئے جس سے منصوبے کے ٹھپ ہونے کا خدشہ پیدا ہو چکا تھا تاہم وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر راشد قمر راو ، موجودہ سربراہ شعبہ امراض بچگان پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان ،ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر نصرت بزدار کی کاوشوں سے ایک بار پھر نیونٹالوجی یونٹ فعال کرنے اور سٹاف کی بھرتی کیلئے ایس این ای سیکرٹریٹ بھجوائی گئی جس پر موجودہ سیکرٹری صحت پنجاب نے ابتدائی طور پر 19 افراد پر مشتمل عملہ جس میں سینئر رجسٹرار ، 04 میڈیکل افسران،06 نرسز اور دیگر شامل ہیں کو بھرتی کر کے فوری یونٹ کو فعال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ، جبکہ ذرائع کے مطابق نیونیٹل یونٹ کی 159 افراد پر مبنی اسٹاف کی بھرتی کی ایس این ای سال 2019 سے منظوری کے لئے سیکرٹریٹ میں موجود تھی تاہم اب ابتدائی طور پر جزوی فعال ہونے سے یونٹ کے مکمل ٹھپ ہونے کے خدشات معدوم ہو گئے ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت بزدار کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں سابقہ ایچ او ڈی پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر فوزیہ وقار، ڈاکٹر ساجد اختر کے ساتھ مل کر جو خواب دیکھا تھا آج وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ، پرنسپل ڈاکٹر راشد قمر راو ،پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان ، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کی کاوشوں سے باالآخر اس خواب کی تکمیل ممکن ہوئی ہے، اب اس یونٹ کو مکمل فعال کر کے نوزائیدہ بچوں کو نشتر ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

نشترہسپتال،نوزائیدہ بچوں کیلئےنیونٹالوجی وارڈفعال ہونے کی امیدروشن
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں