ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے سینئر نائب صدر مرزا ظفر اقبال، نائب صدر سرمد سلیم خوجہ کی ملاقات،میٹنگ میں تاجر وں،صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صنعت کی تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کر نے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری کردیں۔چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے سینئر نائب صدر مرزا ظفر اقبال،نائب صدر سرمد سلیم خوجہ اور ممبر ایگزیکٹو مرزا محمد اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وزیر صنعت ایس ایم تنویراور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دیگر چیمبر ز کے صدور کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی ۔مرزا محمد ظفر اقبال نے خطاب میں ڈیرہ غازیخان کے تاجروں اور صنعتکاروں کو در پیش مسائل اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہو ئے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ڈیرہ غازیخان کی جاری سکیموں کی تکمیل کیلئے آئندہ 2سے 3ہفتوں میں فنڈز جاری کرنے اور جاری سکیموں کو مکمل کر نے کیلئے ہدایات جاری کیں اور ضلعی انتظامیہ،پولیس کو تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر کمیٹیاں بنانے اور مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معاشی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ تاجروں کو ہر ممکن سہولیات اور ریلیف دیا جا ئے گا۔

نگران وزیراعلیٰ کی تاجروں، صنعتکاروں کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں