
بہا ول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو،حاجی آصف /کرائم رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج بہاو ل پور نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماکی جانب سے صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ وسیم قریشی نے مریم نواز شریف کے دورہ بہاولپور کے موقع پر شائع ہونیوالی خبرپر اخبار کے ایڈیٹرز اور مقامی بیوروچیف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے نامورقانون دان فاروق بشیر ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نامعلوم افراد زبردستی لیگی رہنما وسیم قریشی کے گھر داخل ہوئے اور اخبار پھینک کرچلے گئے۔اخبار پڑھ کر فیملی خوف وہراس میں مبتلا ہو گئی۔ شو ر وویلا پر دیگر گواہان بھی موقع پر آگئے جنہوں نے بھی گھر کے اندرپڑی اخبار خود پڑھی اور وقوعہ بچشم خود دیکھا۔
مقامی نمائندے نے فون پر دھمکیاں
مقامی نمائندے نے فون پر دھمکیاں بھی دیں. لہذا اخباری مالک،ایڈیٹر اور مقامی بیوروچیف علی ہاشمی کے خلاف مقدمہ در ج کرنے کا حکم دیا جائے۔ صحافیوں کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست بے بنیاد اور ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن کی رپورٹ اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ انکوائری ٹیم نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف کرپشن کیسز. میں برطرف اور فوجداری مقدمات کی سفارش کر چکی ہے. جس کے بعدلیگی کارکن وسیم قریشی وائس چانسلر کو بچانے کیلئے نہ صرف خاصے متحرک بلکہ. وائس چانسلر کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے بھی خصوصی ملاقات کرواچکے ہیں.
جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب بھی مبینہ طور پروسیم قریشی. اور اس کے پارنٹر لیگی شخصیت حسن نواز کو اسلامیہ یونیورسٹی کی ایک بڑی کینٹین سے نواز چکے ہیں. جس کے بعد سے وسیم قریشی اور حسن نواز وائس چانسلر اطہر محبوب کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے. ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں. اور مریم نوازکی بہاولپور آمد پر انہیں قیمتی تحفہ سے بھی نواز گیا تھا۔ صحافتی تنظیموں نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے. ہر اول دستہ کا کردار ادا کر نیوالے وسیم قریشی اور حسن نواز سمیت وائس چانسلر کی کرپشن منظر عام پر لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Leave a Comment