وزیراعظم کی ملتان،بہاولپور آمد،آٹافراہمی پوائنٹس کادورہ

  • Home
  • ملتان
  • وزیراعظم کی ملتان،بہاولپور آمد،آٹافراہمی پوائنٹس کادورہ
وزیراعظم

ملتان،بہاولپور( وقائع نگار،ڈسٹرکٹ بیورو،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعظم کی ملتان،بہاولپور آمد،آٹافراہمی پوائنٹس کادورہ،انتظامات چیک کیے۔ملتان سے وقائع نگارکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملتان آمد،فری آٹا پوائنٹس کا دورہ، کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک ، آر پی او ملتان، ڈی سی ملتان عمر جہانگیر ، سی پی او ملتان کو سراہا، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کمشنرعامر خٹک، ڈی سی عمر جہانگیر کی تعریف کی اور انکے اور انکی ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مختصر دورے پرپہنچے۔ ائیر پورٹ پر ان لیگی رہنماؤں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم ائیر پورٹ سے ڈرنگ اسٹیڈیم پہنچے. جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری مفت آٹاڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا جائزہ لیا. اورعام شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے. کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور مہارنے وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی. کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. تاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والی مفت آٹا سکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکے اور اس سارے عمل میں شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول میں قائم سرکاری آٹا سکیم سنٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہوائی جہاز لاہور روانہ ہو گئے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?