وہاڑی، کرپ پور (بیورو رپورٹ، نامہ نگار)پیر مراد کے نزدیک کار اور کوسٹر میں حادثہ،4 افراد جاںبحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیل کیمطابق پیرمراد اڈہ کےپاس کار اور کوسٹر میں حادثےمیں ایک خاندان کے4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔شانزے موور کی کوسٹر ملتان سے وہاڑی کی طرف آرہی تھی کہ پیرمراد کے پاس رکشے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے دس سالہ بچے سمیت 4افراد موقع پرجاںبحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے کہ اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122 , پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد امدادی کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ افیسر ریسکیو 1122 دانش خلیل نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کروایا جبکہ جانبحق چاروں افراد کی لاشوں کو ان کے ابائی گاوں روانہ کردیا گیا جاںبحق چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاڑی سے دنیا پور جارہے تھے۔کار سوار وہاڑی کے علاقہ پیر مراد 55چک کے رہائشی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں عفنان ولد عبد الرشید۔ ثریا بی بی زوجہ عبدالرشید۔ انم زوجہ فاروق۔ افعان ولد فاروق۔ اور زخمیوں میں ثناء بی بی۔ عثمان۔ شاہ زین۔ عنیب احمد شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی شفٹ کر دیا گیا ہے۔

وہاڑی:کاراورکوسٹرمیں تصادم، 4افرادجاں بحق
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں