
چک 88ڈبلیوبی کے ذہنی مفلوج مشتاق احمدکوآوازیں کسنامہنگاپڑگیا،ڈاکٹراشفاق کی سربراہی میں شہریوں نے عدالت لگالی
ذہنی بیمارشخص پرقبرستان میںبرہنہ کرکے بدترین تشدد،ظالمانہ اقدام پرسیاسی وسماجی حلقوں کا اظہارافسوس،کارروائی کامطالبہ
وہاڑی(بیورو رپورٹ) پولیس تھانہ گڑھا موڑ کی حدود 88 ڈبلیو بی کے مکینوں نے ظلم و تشدد کی انتہا کر ڈالی ، 100سے زائد افراد کا ذہنی مفلوج بیمار شخص پر بہیمانہ تشدد ، غیر انسانی عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ شہریوں کا اظہار تشویش، تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس تھانہ گڑھا موڑ کی حدود 88 ڈبلیو کے رہائشی مشتاق نامی نیم پاگل اور ذہنی طور پر مفلوج شخص کو آوازیں کسنا مہنگا پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق اسی گائوں کے رہائشی ڈاکٹر اشفاق وغیرہ کی سربراہی میں. سینکڑوں درندوں نے اپنی عدالت لگا تے ہوئے ذہنی بیمار مشتاق کو قبرستان لے جا کر برہنہ کیا. اور بعد ازاں بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی شہر کے سیاسی وسماجی حلقوں سمیت. عام شہریوں نے بھی افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا. اور ظالموں کے اس اقدام کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے. وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام سے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Comment