
وہاڑی (عبدالرحمن ڈاہا/ بیورو چیف،معذور نوجوان)وہاڑی کا باہمت نوجوان جس نے معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا ، ہمت اور حوصلے کی اعلیٰ مثال بن کر پاوں کٹ جانے کےباوجود لوہا مارکیٹ میں محنت کرکے خاندان کی کفالت کرنے لگا ، مہنگائی سے پریشان یہ باہمت نوجوان رمضان المبارک میں کسی مسیحا کا منتظر ہے تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقہ عظیم آباد کا رہائشی محنت کش محمد جمیل عرف جمبو جسکا دوران مزدوری پاوں کٹ گیا اور کئی ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوبارہ صحت مند ہوگیا۔
محنت کش نے اپنی معذوری کو مجبوری نہ بنایا اور مصنوعی ٹانگ لگواکر اپنا اور خاندان کا پیٹ پالنے کےلئے نکل پڑا ، کئی ماہ کی مشقت کے بعد لوہا مارکیٹ میں مستری کا کام سیکھنے میں کامیاب ہوگیا اور اب ٹانگ نہ ہونے کے باوجود یہ دن رات محنت طلب کام کرکے بھی اپنے خاندان کا پیٹ پال رہاہے ،جمیل عرف جمبو اپنے کام میں اتنا مخلص ہے کہ صبح سویرے پہنچتا ہے اور رات گئے تک مزدوری کرتاہے لیکن موجودہ مہنگائی میں کام کم ہونے کی وجہ سے پریشان ہے اور رمضان المبارک میں کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ معذور نوجوان
نشترسٹینڈپراوورچارجنگ پکڑی گئی،ٹھیکیدارکے کارندے فرار
ملتان(سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کےاے ایل او جاوید انور کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے۔ نشتر ہسپتال کے گاڑیوں کے پارکنگ سٹینڈ پر خفیہ چھاپہ مار کر ٹھیکیدار کے کارندوں۔ کو فی گاڑی سرکاری ٹوکن فیس 20 روپے کی بجائے 50 روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اوور چارجنگ کے جرم میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔گرفتاری سے بچنے کے لئے ٹھیکیدار کے کارندے سٹینڈ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ موقع پر ملنے والی معلومات کے مطابق۔ انفورسمنٹ انسپکٹر منیر، سپرنٹنڈنٹ محبت خان اور اے سی سٹی کے پی اے زبیر۔ کی پشت پناہی میں اوورچارجنگ کرنے کے عوض ٹھیکیدار سے 1 سال سے 50 ہزار روپے منتھلی وصول کررہا ہے۔
موجود کمشنر ملتان نے اوور چارجنگ کی سرپرستی اور بھتہ وصولی کی شکایات پر منیر کو معطل۔ کرکے اس کو شعبہ ریگولیشن میں دوبارہ تعینات کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ مگر کمشنر کے تبادلے کے بعد منیر نے چیف آفیسر فرمائش علی کو خوش کرنے کی گارنٹی دے۔ کر اس شعبے میں دوبارہ تعیناتی کراکے پرانا دھندہ پھر شروع کردیا ہے۔ چیف آفیسر کی الیکشن ڈیوٹی،میونسپل آفیسر ریگولیشن کا تبادلہ ہونے کی وجہ سے منیر سپرنٹنڈنٹ محبت خان کی آشیر باد میں کھل کر کھیل رہا ہے۔کمشنر سمیت کوئی افسر اس سے پوچھنے والا نہیں۔
Leave a Comment