وہاڑی چوک:تجاوزات خاتمہ کیلئے جوائنٹ آپریشن کی تجویز - Baithak News

وہاڑی چوک:تجاوزات خاتمہ کیلئے جوائنٹ آپریشن کی تجویز

ملتان (بیٹھک سپیشل) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے ڈائریکٹر مینٹیننس اینڈ فنانس نے 14 مارچ کو ایک خط میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو پی ایچ اے کے وہاڑی چوک پر موجود پارک کے گرد تجاوزات کے خاتمے کے لئے جوائنٹ آپریشن کی تجویز دیدی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو لکھے گئے ایک خط میں پارک کے گرد بڑے پیمانے پر ہونے والی تجاوزات کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن کے لئے اے سی آفس کے متعلقہ عملے کو پی ایچ اے اور اس کی مارکیٹنگ ٹیم کے ساتھ تعاون کی درخواست کرتے ہوئے ڈائریکٹر مینٹیننس اینڈ فنانس نے بتایا کہ وہاڑی چوک کے رہائشیوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ پارک کے گرد بڑے پیمانے پر ہونے والی تجاوزات کے نتیجے میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پارک کی خوبصورتی اور دلکشی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اپنے خط میں ڈائریکٹرمینٹیننس اینڈ فنانس پی ایچ اے نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو آپریشن کی تاریخ کے بارے میں بھی آگاہ کرنے کا کہاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں