
ملتان( سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس دئیے۔ بغیر مدینہ فلائنگ کوچ وہاڑی چوک کے اڈے کے سامنے منظور شدہ جگہ گرائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز چوہدری جاوید کھرل ،چوہدری ناصر نے کہا ہے۔ کہ مدینہ فلائنگ کوچ اڈے کے سامنے جگہ جوکہ ضلعی گورنمنٹ سے منظور شدہ ہے۔ جس کی قانونی دستاویزات بھی ہمارے پاس موجود ہیں بنا نوٹس دئیے ہوئے اچانک گرا دیا گیا ہے۔ جس سے ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ اگر انتظامیہ نے اس کو گرانا ہی تھا۔ تو کم از کم ہمیں پہلے نوٹس بھجوا دیتے تاکہ ہم انھیں قانونی دستاویزات دکھاتے مگر ہمیں اطلاع کئے بنا ہی بلڈوزر پھیر دیا گیا ہے۔ جس سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اور ہماری ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔
اس موقع پر ٹرانسپورٹرز اور سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے، کمشنر ملتان عامر خٹک ، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔ کہ یہ جگہ مدینہ فلائنگ کوچ کی ملکیت ہے۔ اسے بحال کیا جائے۔ او رجو غیر قانونی قبضے موجو دہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے اور سیاسی بنیادوں سے ہٹ کر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے۔ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ہم ضلعی انتظامیہ کے خلاف اعلیٰ عدلیہ جانے کا حق رکھتے ہیں۔ اور مطالبات کی منظوری تک وہاڑی چوک بلاک کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کریں گے ۔
Leave a Comment