وہاڑی چوک پر دوبارہ غیرقانونی اڈے قائم،سڑک پر قبضہ

  • Home
  • پاکستان
  • وہاڑی چوک پر دوبارہ غیرقانونی اڈے قائم،سڑک پر قبضہ
راجپوت کمپنی

ملتان(سٹی رپورٹر،غیرقانونی اڈے)بااثر ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے گرین بیلٹ اور مین سوئی گیس پائپ لائن کے زیر قبضہ رقبے سے بے دخل ہونے کے بعد گرین بیلٹ کے ساتھ مین روڈ پر دوبارہ غیرقانونی سٹینڈ بنا لئے۔ سڑک پر ہی ٹکٹ جاری کرنے کے موبائل کاؤنٹرز بھی لگا لئے گئے۔ ان موبائل سٹینڈز کو بس و ویگن سروس کے لئے کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن و دیگر افسران موقع پر موجود نہ ہونے سے موقع پر موجود پی ایچ اے کے کے ملازمین ان کو روکنے میں ناکام ہیں۔ جبکہ علاقہ ایس ایچ او سعید سیال اپنی نفری سمیت ان موبائل غیر قانونی بس سٹینڈز کے ساتھ اپنا ڈالا لگا کر اس میں بیٹھ کر آرام کررہا ہے۔ پولیس کی طرف سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔ وہاڑی چوک کے ساتھ ان موبائل غیرقانونی بس سٹینڈز کی وجہ سے۔ پہلے سے ابتر ٹریفک نظام مزید ابتری کا شکار ہوگیا ہے۔

ان بسوں، ویگنوں کے سڑک پر کھڑے ہونے سے عام ٹریفک کا گزرنا محال۔ اور راہگیروں کا سڑک کراس کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔ جب سڑک کو بلاک کرنے والے ان موبائل سٹینڈز کی طرف اہل علاقہ نے۔ ایس ایچ او سعید سیال کی توجہ مبذول کرائی تو انہوں نے کہا کہ ٹریفک بحال کرانا۔ اور غیر قانونی سٹینڈز ختم کرانا ہمارا نہیں سیکرٹری آر ٹی اے کا کام ہے۔ ہم تو صرف لاء اینڈ آرڈر قائم رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔ غیرقانونی اڈے

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?