وہوا:انٹرسٹی روڈ نامکمل، فنڈز کرپٹ افسرہڑپ کرگئے

  • Home
  • وسیب
  • وہوا:انٹرسٹی روڈ نامکمل، فنڈز کرپٹ افسرہڑپ کرگئے
فنڈز

وہوا (قدرت اللہ کلاچی,فنڈز) وہوا انٹر سٹی روڈ کی پیمنٹ کرپٹ محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدار ہڑپ کر گئے ۔تاحال روڈ مکمل نہ ہوسکے۔ وہوا انٹر سٹی روڈ دورویہ روڈ نا مکمل چھوڑ کر ٹھیکیدار اور محکمہ وے افسران غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے وہوا کے سیاسی و سماجی شخصیت اکبر خان پٹھان نے ’’بیٹھک‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ انٹر سٹی روڈ کرپشن کی نذر ہوگیا۔ ڈان کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور اسکے بھائی محمد رفیق جروار نے مبینہ طورپرحکومت پنجاب کے خزانے کو محکمہ ہائی وے کے افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے۔

عرصہ 11ماہ میں انٹرسٹی دو رویہ روڈ مکمل نہ ہو سکا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے وہوا کو 3ارب روپے کا پیکیج دیا. جس میں کوٹقیصرانی تا و ہوا 40کلو میٹر روڈ لتڑا موڑ تا تھانہ وہوا تک انٹر سٹی دو. رویہ کارپٹ روڈ اور ساتھ سیوریج کا روڈ کے دونوں اطراف کھال کی منظوری دی تھی. جس کا ٹھیکہ ڈان کنسٹرکشن کمپنی نے لے رکھا تھا۔

ڈان کمپنی کے مالک غلام شبیر اور اسکے بھائی رفیق جروار ٹھیکیدار نے محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر ایس ڈی او کو بھاری رقم دے کر پیمنٹ نکلوالیں۔ انٹر سٹی روڈ مکمل نہ کیا۔ روڈ کے درمیان لائٹنگ اور فٹ پاتھ تاحال نہ بن سکی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فٹ پاتھ اور لائٹنگ کا بندوبست کیا جائے. اور شہر کے ٹوٹنے والے کھال کا کو دوبارہ بحال کیا جائے. اور ساتھ سرکاری عمارتوں کے نزدیک سامنے پڑنے والے گڑھوں کو فل کر کے روڈ کی روانی کو بحال کیا جائے. ورنہ محکمہ اینٹی کرپشن کو محکمہ ہائی وے افسران کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے درخواست بھی دائر کریں گے۔ فنڈز

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?