
وہوا (قدرت اللہ کلاچی) وہوا داؤ موڑ تک بننے والی 20 کلومیٹر روڈ کو چھتری موڑ پر روک دیا گیا۔ محکمہ ہائی وے ایکسین ،ایس ڈی او، سب انجینئر نے ٹھیکیدار سے ملکر کرپشن کی تاریخ رقم کردی۔ ، 70 کروڑ کی لاگت سے بننے والے روڈ کی پلوں سے ٹنوں کے حساب سے سریہ نکال کر کباڑ میں بیچا جا رہا ہے۔ سب انجینئر نے اپنے کمیشن کے علاوہ لاکھوں روپے کما لئے۔ تفصیلات کے مطابق وہوا تا داؤ موڑ تک بننے والی کارپٹ روڈ میں بے انتہا کرپشن دھڑلے سے جاری ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ریاست کے 70کروڑ کو ڈاکو اور کرپٹ ٹولہ ملکر کھا رہے ہیں۔ پرانے پلوں سے قیمتی چھتیں اتار لیں جن میں طاقتور مضبوط سریہ ڈالا ہوا تھا اور اب نئی بننے والے پلوں میں کمزور اور ناقص سریہ استعمال کر کے فارمیلٹی پوری کی جا رہی ہے۔
اس روڈ پر ٹنوں کے حساب سے لوڈ ٹرالےگزرتے ہیں. اگر اسی طرح بے دردی سے ناقص سریہ اور میٹریل استعمال کیا گیا تو یہ روڈ 2ماہ بھی نہیں چل سکے گا۔محکمہ ہائی وے کی طرف سے ٹھیکیدار کو پیمنٹ وقت سے پہلے دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسین ہائی وے وقاص نے بھاری کمیشن لیکر غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسہ کوکرپٹ ٹھکیدار کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ایک ہفتہ بعد 3کلومیٹر روڈ مکمل ہو چکا ہے۔ کارپٹ روڈ پر نئی گاڑی سکون سے نہیں چل سکتی۔ تیار روڈ پر ڈائیورشن دور سے نظر آتے ہیں.
محکمہ ہائی وے کے ایکسین
محکمہ ہائی وے کے ایکسین کو الرحمت بلڈر کی کارکردگی کے بارے بار ہا مطلع کیا گیا. انہوں نے شکایت کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا نہ ہی روڈ کا وزٹ کیا۔ ذرائع سے صرف اتنا معلوم ہوا کہ ٹھیکیدار کے کیمپ تک تشریف لایا اور ٹھیکیدار کے منشی نےگاڑی میں بریف کیس رکھا۔ ایکسین نے کہاکہ اپنا کام جاری رکھو۔ ٹینشن نہ لو۔ ٹھیکیدار الرحمت بلڈر کمپنی مالک شیخ اور محکمہ ہائی وے کے ایکسین سب انجینئر کی ملی بھگت سے سابقہ روڈ کے شولڈر پر اینٹیں لگا دیں اور پرانے روڑے پر خاکہ ڈال کر رولر چلا دیا ۔ ٹھیکیدار نے انہیں پلوں کی ایک سائیڈ کی دیوار نئی بنائی اور دوسری دیوار کو ہاتھ نہیں لگایا.
پلوں کے اوپر لگائی جانیوالی سلیپ میں ناقص میٹریل کا دھڑلے سے استعمال کیا جارہا ہے۔ بدیانتی کی انتہا دیکھئےکہ چند دنوں میں10 کلومیٹر کی پلیں بھی تیار کر لیں. اور 10 کلومیٹر پر پرانے روڈ کو مکمل کر کیا گیا. جس پر بہت جلد تارکول کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ محکمہ ہائی وے کے کرپشن کینگ افسرا ن بھاری کمیشن لیکر خاموش بیٹھے ہیں اور پیمنٹ دئیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 70کروڑ کے منصوبے میں صرف 4کروڑ لگا. کر ریاست کے خزانے کو محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدار ٹیکا لگا رہے ہیں۔ علاقے کے ٹرانسپورٹروں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم سے کرپٹ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی ہے۔
Leave a Comment